اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

6 دسمبر 2023

10:30:21 AM
1417827

طوفان الاقصی؛

عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن محمود شحات انور کا قرآنی پیغام فلسطینی عوام کے نام + ویڈیو

عالمی شہرت یافتہ قاری قرآن شیخ محمود شحات انور نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل کرکے غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت کی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، مصر کے عالمی شہرت یافتہ قاری محمود شحات انور نے غزہ پر غاصب صہیونی ریاست کے بہیمانہ حملوں پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے فیس بک اور انسٹاگرام پر ایک ویڈیو نشر کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا۔

اس ویڈیو میں انھوں نے سورہ حج کی آیات کریمہ 38 تا 40 کی تلاوت کی ہے۔ ان آیات کا متن اور اردو ترجمہ:

إِنَّ اللَّهَ يُدَافِعُ عَنِ الَّذِينَ آمَنُوا إِنَّ اللَّهَ لَا يُحِبُّ كُلَّ خَوَّانٍ كَفُورٍ ﴿38﴾ أُذِنَ لِلَّذِينَ يُقَاتَلُونَ بِأَنَّهُمْ ظُلِمُوا وَإِنَّ اللَّهَ عَلَى نَصْرِهِمْ لَقَدِيرٌ ﴿39﴾ الَّذِينَ أُخْرِجُوا مِنْ دِيَارِهِمْ بِغَيْرِ حَقٍّ إِلَّا أَنْ يَقُولُوا رَبُّنَا اللَّهُ وَلَوْلَا دَفْعُ اللَّهِ النَّاسَ بَعْضَهُمْ بِبَعْضٍ لَهُدِّمَتْ صَوَامِعُ وَبِيَعٌ وَصَلَوَاتٌ وَمَسَاجِدُ يُذْكَرُ فِيهَا اسْمُ اللَّهِ كَثِيرًا وَلَيَنْصُرَنَّ اللَّهُ مَنْ يَنْصُرُهُ إِنَّ اللَّهَ لَقَوِيٌّ عَزِيزٌ ﴿40﴾

بلاشبہ اللہ دفاع کرتا ہے ان کی طرف سے جو ایمان لائیں، بلاشبہ اللہ کسی خیانت کرنے والے، ناشکرے کو دوست نہیں رکھتا (38) اجازت دی جاتی ہے انہیں جن پر جنگ مسلط کی گئی ہے اس لئے کہ ان پر ظلم ہؤا ہے، اور یقینا اللہ ان کی مدد پر قادر ہے (39) وہی جنہیں ناحق [بغیر کسی جرم و خطا کے] اپنے گھروں سے نکال دیا گیا، سوا اس کے کہ وہ کہتے تھے کہ اللہ ہمارا مالک ہے اور اگر نہ ہوتا اللہ کا دفع کرنا بعض کو بعض کے ذریعے تو گرا دیا جاتا راہبوں کے ٹھکانوں اور گرجوں اور یہودیوں کے عبادت کدوں اور مسجدوں کو، جن میں اللہ کا نام کثرت سے لیا جاتا ہے اور یقینا اللہ مدد کرے گا اس کی جو اس [کے دین] کی مدد کرے۔ بلاشبہ اللہ طاقت والا ہے، شکست ناپذیر [اور غالب آنے والا] (40)

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110