اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

27 نومبر 2023

10:17:37 PM
1415443

طوفان الاقصٰی؛

غزہ میں عارضی جنگ بندی میں دو روز توسیع کر دی گئی

قطری وزارت خارجہ نے اعلان کیا کہ غزہ میں انسانی جنگ بندی میں دو روز کی توسیع کر دی گئی ہے۔

اہل بیت نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، قطری وزارت خارجہ کے علاوہ، اسلامی مقاومت تحریک "حماس" نے بھی کہا ہے کہ قطری اور مصری برادران کے ساتھ بات چیت میں سابقہ عارضی جنگ بندی کی شرائط پر سمجھوتے میں دو روز کی توسیع کر دی گئی۔

قبل ازیں المیادین چینل نے رائٹرز کے حوالے سے رپورٹ دی ہے کہ مصر دو روزہ جنگ بندی کا سمجھوتہ 20 اسرائیلی اور 60 فلسطینی قیدیوں کے تبادلے پر مشتمل ہو گا۔

رائٹرز نے ایک صہیونی اہلکار کے حوالے سے رپورٹ دی کہ اسرائیل جنگ بندی میں پانچ دن تک توسیع سے اتفاق کرتا ہے بشرطیکہ ہر روز 10 اسرائیلی قیدی رہا ہو جائیں اور ہر اسرائیلی قیدی کے بدلے 3 فلسطینی اسیروں کی رہائی کے لئے تیار ہیں۔

ادھر وائٹ ہاؤس کے تزویراتی تعلقات کے کوارڈی نیٹر جان کربی نے کہا کہ صہیونی ریاست نے غزہ میں جنگ بندی کی توسیع سے اتفاق کیا ہے، اور بائیڈن اور نیتن یاہو نے اتفاق کیا کہ قیدیوں کے تبادلے کے لئے جنگ بندی میں توسیع کی جائے، جو اسرائیل کے لئے اچھا اقدام ہے۔

حماس اور غاصب صہیونی ریاست نے قطر اور مصر کی وساطت سے گذشتہ بدھ (22 نومبر 2023ع‍) کو چار روزہ عارضی جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے کے سمھجھوتے سے اتفاق کیا اور قرار پایا کہ اس عرصے میں 150 فلسطینی اسیر غاصب صہیونی ریاست کے عقوبت خانوں سے رہا کئے جائیں، حماس بھی 50 صہیونی قیدیوں کو رہا کرے گی اور ایندھن اور انسانی بنیادوں پر امدادی سامان سے لدے ٹرک بھی غزہ میں داخل ہونگے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110