اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

27 نومبر 2023

11:35:14 AM
1415249

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی کی برکت سے، فلسطینی جو طفولت میں گرفتار اور نوجوان ہو کر رہا ہو گئے + تصاویر

صہیونی ریاست نے قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کے تحت جن کم عمر بچوں کو رہا کیا ہے وہ اب بچے نہيں بلکہ نوجوان بن گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، حماس اور غاصب صہیونی ریاست کے درمیان قیدیوں کے تبادلے کا مرحلہ وار سلسلہ جاری ہے، جس کے تحت کل تک حماس نے اب تک صہیونی قیدیوں کو راہ کر دیا ہے جبکہ 39 فلسطینی قیدی صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہو گئے ہیں۔

فلسطینی اسیروں کی رہائی اور رہا ہونے والے اسیروں کی طرف سے غزہ کے عوام کی مقاومت و استقامت کو خراج تحسین و تشکر اور مظلوم مگر بہادر فلسطینیوں کے جشن و سرور کی خبریں عالمی ذرائع کی آج کل کی شہ سرخیاں بن گئی ہیں۔

لیکن ایک خاص بات جو ٹی وی کیمروں نے ریکارڈ کیا ہے اس کا تعلق ان نوجوانوں سے ہے جو صہیونی عقوبت خانوں سے رہا ہو گئے ہیں! جس کی وجہ سے دیکھنے اور سننے والوں کے ذہن میں یہ سوال ابھرا ہے کہ سمجھوتے میں فلسطینی بچوں کی رہائی کی بات ہوئی تھی مگر یہ تو سب نوجوان ہیں؛ تو بچوں کے بجائے نوجوان کیوں رہا ہو گئے ہیں؟

اور جواب بہت آسان ہے۔ یہ سب کم عمر بچے تھے، جنہیں غاصب صہیونی ریاست نے بلا وجہ، اور مقدمہ چلائے بغیر، برسوں سے حبس بے جا میں رکھا تھا، یہ وہی بچے ہیں جو صہیونی قیدخانوں میں پروان چڑھ کر نوجوان ہو گئے ہیں۔

ان بچوں میں سے ایک احمد مناصرہ ہے جو بچپن میں گرفتار ہؤا تھا اور آٹھ سال بعد رہا ہو گیا ہے۔

اس بچے کے ساتھ غاصب صہیونی درندوں کی بدسلوکی کے اثرات ذیل کی تصویروں میں واضح ہے۔

فلسطینی بچوں کو اسیری کے ایام میں گھر والوں سے ملاقات سے منع کیا گیا تھا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

110