اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

24 نومبر 2023

3:25:26 PM
1414490

طوفان الاقصٰی؛

طوفان الاقصٰی آپریشن نے اسرائیل کو ذلیل کر دیا ۔۔۔ اسکاٹ رٹر

 امریکی میرین کور کے سابق انٹیلی جنس افسر اسکاٹ رٹر نے پریس ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا: فلسطینی مقاومت نے حالیہ چند برسوں میں کئی کئی بار اسرائیلی ریاست اور اس کے فوجی اور سیکورٹی اداروں کو شکست دی ہے۔ اور سات اکتوبر کی کاروائی (طوفان الاقصٰی آپریشن) نے اسرائیلی ریاست نے حقیقی معنوں میں صہیونیوں کو حقیر و ذلیل کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، امریکی مصنف، بین الاقوامی تعلقات کے تجزیہ کار، امریکی میرین کور کے سابق انٹیلی جنس افسر، اقوام متحدہ کے خصوصی کمیشن کے ہتھیاروں کے سابق انسپکٹر اسکاٹ رٹر (William Scott Ritter Jr.) نے پریس ٹی وی کے پروگرام Spotlight میں بات چیت کرتے ہوئے جنگ کے دوران غاصب صہیونی ریاست کی جھوٹی تشہیری مہم پر روشنی ڈالی اور کہا: سات اکتوبر کا طوفان الاقصٰی آپریشن برسوں سے جاری ظلم و ستم پر فلسطینی عوام کا رد عمل عمل تھا۔ فلسطینی مقاومت نے اس سے پہلے بھی حالیہ کئی برسوں کے دوران، کئی مرتبہ، اسرائیل اور اس کے فوجی اور سلامتی کے اداروں کو شکست دینے میں کامیاب ہوئی ہے۔

انھوں نے کہا: ہمیں جان لینا چاہئے کہ طوفان الاقصٰی آپریشن نے اسرائیل کو حقیقی معنوں میں ذلیل کر دیا۔

انھوں نے کہا: اسرائیلیوں نے حالیہ کچھ عرصے سے غزہ پر وسیع پیمانے پر حملوں کے ذریعے اپنے لئے ایک عظیم تاریخی اخلاقی شکست بھی رقم کر دی ہے۔

رٹر کا کہنا تھا: غزہ پر مسلط کردہ اسرائیلی جنگ کو اسرائیل کے لئے ایک عظیم اخلاقی شکست اور عالمی رائے عامہ کے سامنے اس کے [کریہ] چہرے کی بے نقابی، سمجھ لینا چاہئے۔

اسکاٹ رٹر نے کہا کہ صہیونیوں کی سب سے بڑی ناکامی یہ ہے کہ آج اسرائیل اور اس کے مغربی اتحادی اپنی روایت (Narration) کو کسی صورت میں بھی عالمی رائے عام پر مسلط نہیں کرسکتے اور وہ اپنی تشہیری مہم کے انتظام و انصرام کی صلاحیت کھو چکے ہیں۔

انھوں نے کہا: وہ ماضی میں مغربی ذرائع ابلاغ کے ذریعے فلسطینی قوم کے خلاف جو چاہتے تھے کر گذرتے تھے، لیکن آج صورت حال بالکل مختلف ہے۔ آج اسرائیل کا جھوٹ بہت جلد فاش ہو جاتا ہے اور اسرائیلی ریاست پہلے سے زیادہ بے آبرو اور رسوا ہو جاتی ہے۔

اسکاٹ رٹر نے کہا: موجودہ صورت حال میں ـ اور غزہ پر مسلط کردہ جنگ کے بیچوں بیچ ـ ہم دیکھ رہے ہیں اسرائیلی مزید، حقیقت کو کچل ڈالنے کی صلاحیت نہيں رکھتے اور یہ بہت ہی اہم مسئلہ ہے، یہ وہ حقیقت ہے جو عالمی سطح پر مقاومت اور ملت فلسطین کی حمایت کی صورت میں عیاں ہو رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110