اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

22 نومبر 2023

6:48:38 AM
1413908

طوفان الاقصی؛

غزہ میں چار روزہ جنگ بندی پر دستخط کر دیئے / ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی / صہونیوں نے سمجھوتے کی تصدیق کر دی۔۔۔ حماس

حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے اعلان کیا کہ قطر اور مصر کی ثالثی میں طویل اور مشکل مذاکرات کے بعد چار روزہ جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے / ادھر غاصب صہیونی ریاست نے قیدیوں کے تبادلے کے سمجھوتے کی تصدیق کی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق حرکۃ المقاومۃ الاسلامیہ "حماس" نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ہم نے چار روزہ جنگ بندی کے سمھجوتے پردستخط کئے ہیں اور امدادی سامان کے حامل سینکڑوں ٹرک روک ٹوک شمالی، وسطی اور جنوبی غزہ میں داخل ہونگے۔

حماس نے کہا ہے: صہیونی قیدیوں میں سے 50 عورتوں اور بچوں کو 150 اسیر فلسطینی خواتین اور بچوں کی رہائی کے عوض، رہا کیا جائے گا۔ سمجھوتے میں جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے سے متعلق ہمارے مطالبات کی بنیاد پر، درج کئے گئے ہیں۔

بیان کے آخر میں کہا گیا ہے: اب جبکہ ہم جنگ بندی کے ایک سمجھوتے کا اعلان کر رہے ہیں، اس بات پر بھی زور دیتے ہیں کہ ہماری انگلی ٹریگر پر رہے گی، اور اور ہمارے فاتح بریگیڈز ہر لمحہ ملت فلسطین کے دفاع اور غاصبوں کو شکست دینے کے لئے ہر دم تیار ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110