اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

17 نومبر 2023

10:42:39 PM
1412548

طوفان الاقصیٰ؛

آپ نے طوفان الاقصیٰ کا عظیم کارنامہ رقم کیا، اس تاریخی معرکے میں جو ضروری ہو سرانجام دیں گے۔۔۔ جنرل قا آنی کا پیغام محمد الضیف کے نام

سپاہ قدس کے کمانڈر نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے نام پیغام جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ "جو بھی ضروری ہو ہم اس تاریخی معرکے میں انجام دیں گے"۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بریگیڈیئر جنرل الحاج اسماعیل قا آنی نے القسام بریگیڈز کے کمانڈر محمد الضیف کے نام اپنے پیغام میں لکھا: آپ نے طوفان الاقصیٰ کے نام سے ایک عظیم کارنامہ رقم کیا جس نے غاصب صہیونی ریاست کے ضعف اور ٹوٹ پھوٹ کو عیاں کر دیا اور ثابت کیا کہ غاصب ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے۔

جنرل قا آنی کے پیغام کا متن درج ذیل ہے:

بِسۡمِ ٱللَّهِ ٱلرَّحۡمَٰنِ ٱلرَّحِيمِ

"قَاتِلُوهُمْ يُعَذِّبْهُمُ اللَّهُ بِأَيْدِيكُمْ وَيُخْزِهِمْ وَيَنْصُرْكُمْ عَلَيْهِمْ وَيَشْفِ صُدُورَ قَوْمٍ مُؤْمِنِينَ" (التوبہ ـ 14)

جنگ کرو ان سے، اللہ انہیں تمہارے ہاتھوں سے سزا دلوائے گا اور انہیں رسوا کرے گا اور ان کے مقابلہ میں تمہاری مدد کرے گا اور ایک صاحب ایمان جماعت کے سینہ کی حسرتیں پوری کرے گا"۔

میرے بھائی مجاہد لیڈر اور شہیدِ زندہ ابو خالد محمد الضیف، حفظہ المولىٰ

اللہ تعارک و تعالی سے التجا کرتا ہو کہ میرا یہ خط آپ کو صحت اور سلامتی کی حالت میں موصول ہو

اما بعد۔۔۔

اللہ کے فضل اور نصرت سے، ایک عظیم کارنامہ "طوفان الاقصی" کے عنوان سے، القسام بریگیڈز اور غزہ میں مقاومت کے دیگر مجاہدین کے نام پر رقم ہؤا اور آپ نے غاصب ریاست کی کمزوری اور ٹوٹ پھوٹ کو عیاں کر دیا اور عملی اور حتمی طور پر ثابت کیا کہ یہ غاصب ریاست مکڑی کے جالے سے بھی زیادہ کمزور ہے، اور اس عظیم واقعے کی توصیف کے لئے یہی کافی ہے کہ آج دوست اور دشمن سب اقرار کرتے ہیں کہ طوفان الاقصیٰ کے بعد کے فلسطین اور خطے کے حالات، طوفان الاقصیٰ کے پہلے کے حالات جیسے نہیں ہونگے۔

بلا شبہ، جرائم پیشہ دشمن نے غزہ میں نہتے عوام کے عدیم النظیر وحشیانہ قتل عام کے ذریعے شکست کا انتقام لینے کی کوشش کی لیکن یہی کوشش بھی اس کی شکست اور ناکامیوں کے دو چند ہونے اور غاصب صہیونی ریاست، امریکہ سمیت اس کے تمام حامیوں کی رسوائی کا سبب بنی، جو جُھوٹ مُوٹ کے انسانیحقیق کے دعویدار ہیں، جیسا کہ غزہ میں بہادر فلسطینی قوم کی دلیری، صبر، اور استقامت، اور جانفشانی کے لئے ان کی آمادگی، سے ثابت ہؤا کہ مظلوم کا خون ظالم کی تلوار پر غالب و فاتح ہے۔

معزز کمانڈر! دشمن نے غزہ پر زمینی حملہ کیا تو مقاومت نے اس پر پے درپے ضربیں لگائی، اور اس کی نفری اور بکتر بند گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا کر دنیا کو ثابت کرکے دکھایا کہ غزہ میں مقاومت [مزاحمت] پہل کرنے، تخلیقی اقدامات کرنے، اپنی تنظیم اور میدانی قوت برقرار رکھنے کی پوری صلاحیت رکھتی ہے؛ اور یہ عظیم کامیابی اس امر کا باعث ہوئی کہ امت کے فرزند پہلے سے کہیں زیادہ، جہاد کے آپشن کی طرف رجوع کریں اور پہلے سے کہیں زیادہ ایمان و یقین تک پہنچے ہیں کہ مسجد الاقصیٰ میں ان کا داخلہ اور اسے صہیونیوں کے منحوس وجود سے پاک کرنے کا مرحلہ پہلے سے کہیں زیادہ قریب ہے۔

چونکہ غزہ آج امت کی شرافت، عزت اور وقار کا دفاع کر رہا ہے، یقین کیجئے کہ قدس اور محور مقاومت (محاذ مزاحمت) میں آپ کے بھائی، امت کے تمام شرافت مندوں اور حریت پسندوں کے ساتھ مل کر، کبھی بھی غزہ اور اس کے بہادر عوام کو، وحشی اور درندہ دشمن اور اس کے حامیوں کے مقابلے میں، تنہا نہیں چھوڑیں گے اور کسی صورت میں بھی انہیں فلسطین میں اپنے منحوس مقاصد تک نہیں پہنچنے دیں گے۔

میرے مجاہد بھائی! میرے لئے باعث اعزاز ہے کہ اپنی طر ف سے، اور اسلامی جمہوریہ ایران میں اپنے بھائیوں کی نمائندگی کرتے ہوئے، اس عظیم کامیابی اور عدیم المثال حصول یابی پر ـ جو صہیونی دشمن کے ساتھ جنگ کی تاریخ میں منفرد ہے ـ آپ کو اور دوسرے مجاہد بھائیوں کو اور پوری ملت فلسطین کو، مبارک باد کہتا ہوں اور اللہ تعالیٰ کی بارگاہ سے شہداء کے لئے درجات کی بلندی اور زخمیوں کے لئے شفائے عاجل کی دعا کرتا ہوں۔

آخر میں، ایک بار پھر، اپنے عہد و ميثاق اور ایمانی اوربرادارانہ وفاداری کی تجدید پر ـ جو ہمیں ہمیں اکٹھا اور متحد کرتی ہے ـ زور دیتے ہیں اور آپ کو یقینی دلاتے ہیں کہ مقاومت کی مؤثر حمایت جاری رکھتے ہوئے، اس تاریخی معرکے میں، جو کچھ بھی ضروری ہوگا کر گذریں گے۔

"وَمَا جَعَلَهُ اللَّهُ إِلَّا بُشْرَىٰ لَكُمْ وَلِتَطْمَئِنَّ قُلُوبُكُمْ بِهِ ۗ وَمَا النَّصْرُ إِلَّا مِنْ عِنْدِ اللَّهِ الْعَزِيزِ الْحَكِيمِ". (آل عمران ـ 126)

اور نہیں قرار دیاہے اسے اللہ نے مگرخوش خبری تمہارے لئے اور اس لئے کہ تمہارے دلوں کواس سے سکون واطمینان ہوجائے اور نہیں ہے امداد مگر اللہ کی طرف سے جو بڑا زبردست ہے، سوجھ بوجھ والا۔

آپ کا بھائی اسماعیل قاآنی

کمانڈر قدس فورس

سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110