اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

15 نومبر 2023

9:47:48 AM
1411769

طوفان الاقصیٰ؛

صہیونی غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کُشی میں مصروف ہیں اور سابق امام کعبہ تفریح میں + ویڈیو

سوشل میڈیا پر سابق امام کعبہ عادل الکلبانی کو سعودی شہر طائف کے تفریحی پارک میں اسکیٹنگ میں مصروف دکھایا گیا جس کی وجہ سے سوشل میڈیا کے صارفین نے ان کی خوب خبر لی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، سماجی رابطے کی ویب گاہوں کے صارفین نے عادل الکلبانی کی اسکیٹنگ کی ویڈیو پر رد عمل ظاہر کیا ہے اور لکھا: اب جبکہ فلسطینی عوام کو مدد کی ضرورت ہے اور غزہ کے عوام کو انتہائی سخت صورت حال سے گذرنا پڑ رہا ہے، حرم مکی کے سابق امام شیخ عادل الکلبانی کو کم از کم ایک لفظ بول کر، زبانی کلامی، غزہ میں اپنے برادران کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنا چاہئے، لیکن وہ اپنی تفریح میں مگن ہیں۔

غاصب ریاست نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ کاروائی میں شکست کھانے کے بعد غزہ پر بہیمانہ بمباری کا آغاز کیا، ہزاروں مکانات اور رہائشی عمارتوں کو نیست و نابود کیا، اسپتالوں، اسکولوں، مساجد، گرجاگھروں اور عوامی پناہ گاہوں پر بم گرائے؛ 11500 فلسطینیوں کو شہید اور 29000 کو زخمی کیا۔ شہداء میں غالب اکثریت خواتین، بچوں اور معمر افراد کی ہے؛ لیکن جس طرح کہ صہیونیوں کو گویا قتل و غارت سے کبھی پشیمان نہیں ہوتے، کچھ لوگ مسلمانوں کے دینی راہنما بن کر بھی اپنی خاموشی سے ان کی مدد کر رہے ہیں اور کچھ لوگ تفریحی ویڈیوز نشر کرکے امت کے زخمی دلوں پر نمک چھڑک رہے ہیں۔

ویڈیو میں واضح طور پر کچھ دوسرے سعودی افراد بھی ہیں، جن کا احساس یقینا شیخ عادل الکلبانی سے مختلف نہیں ہو سکتا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110