اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا بحوالہ سوشل میڈیا
جمعہ

27 اکتوبر 2023

12:07:31 PM
1405532

طوفان الاقصی؛

کیا شیعہ غزہ کی مدد کو آئیں گے؟ سنیوں کے بارے میں یہ سوال کیوں نہیں پوچھا جاتا؟ ایک موریطانی سیاستدان کا سوال

ایک موریطانی سیاستدان نے سوشل میڈیا پر ایک کارٹون میں فلسطینی بچے کو دکھایا ہے جو عرب حکام کو دشمن کی پہچان کرا رہا ہے اور اپنے پیغام میں لکھا ہے: میں صرف یہی سن رہا ہوں کہ لوگ پوچھ رہے ہیں: کیا غزہ کی مدد کے لئے ایران مداخلت کرے گا؟ یا کیا حزب اللہ غزہ کی مدد کے لئے شمالی محاذ کھول دے گی؟ اور میں شرم و خجلت کے ساتھ محسوس کیا کہ کیوں کوئی بھی سنی ریاستوں یا سنی سیاسی قوتوں کی مداخلت کے بارے میں کچھ نہیں پوچھتا؟ کیا اہل سنت اس قاعدے سے باہر ہیں حالانکہ مسلمانوں کی اکثریتی آبادی سنیوں کی ہے؟ / 110