اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا بحوالہ روزنامہ جنگ
اتوار

22 اکتوبر 2023

5:47:55 PM
1404024

غزہ میں صہیونیوں کی خون کی ہولی؛

مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہوگئی؟ پاکستان کے نگران وزیر مذہبی امور انیق احمد

پاکستان کے نگراں وزیر مذہبی امور انیق احمد نے استفسار کیا ہے کہ مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہوگئی ہے؟

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے پاکستانی اخبار جنگ کے حوالے سے خبر دی ہے کہ "اتحاد امت اور مسئلہ فلسطین" کانفرنس سے خطاب میں انیق احمد نے سوال کیا کہ کفر ملت واحد بن چکا، ہم امت کی شکل کب اختیار کریں گے؟

انھوں نے کہا کہ امریکی اور برطانوی سربراہان مملکت نے اسرائیل جاکر اپنی حمایت کا یقین دلایا ہے۔

نگراں وزیر مذہبی امور نے مزید کہا کہ مسلم دنیا سے کوئی رہنماء اظہار ہمدردی کےلیے فلسطین نہیں پہنچا، مسلمانوں کی مومنانہ غیرت کہاں گم ہو گئی؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110