اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
منگل

10 اکتوبر 2023

4:41:26 PM
1399742

طوفان الاقصٰی؛

صہیونیوں کے خلاف فلسطینی کاروائی "طوفان الاقصٰی" پر بعض پاکستانی راہنماؤں اور صحافیوں کا رد عمل

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے: اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، بعض پاکستانی راہنماؤں اور صحافیوں نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغامات کی صورت میں صہیونیوں کے خلاف فلسطینی کاروائی "طوفان الاقصٰی" پر اپنے اپنا رد عمل ظاہر کیا ہے جن میں سے چند پیغامات پیش خدمت ہيں:


صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی

اسرائیل کی جانب سے فلسطینیوں کے حقوق اور عوام پر غاصبانہ قبضے اور ظلم و ستم کی مذمت کے بغیر امن کی طرف پیش رفت ممکن نہیں ہے۔ فلسطینیوں کی زمین کے مسلسل الحاق، غیر قانونی بستیوں، غیر متناسب رد عمل اور قتل عام کا نتیجہ امن کی جانب ناامیدی اور عدم پیش رفت ہی ہے۔ وقت آگیا ہے کہ اقوام متحدہ کی قرادادوں کے مطابق، آگے بڑھا جائے۔ اس وقت عالمی برادری عالمی امن کی طرف بڑا کردار ادا کر سکتی ہے۔

سینئر پاکستانی صحافی ہارون الرشید

قرآن بتاتا ہے کہ یہودی اور مسیحی قوتیں مسلمان کی دوست نہیں ہو سکتیں۔ عقل بے شک چراغ ہے لیکن رستہ تو وہی بتا سکتا، اس کے نشیب سے آشنا ہے۔ کنفیوشس اور سقراط سے لے کر کانٹ تک سارے عظیم فلسفی یہی کہتے آئے ہیں۔ اپنی عقلوں پہ نازاں، ہم ٹھوکروں میں ہیں، سنتے پھر بھی نہیں۔

ہارون الرشید کا دوسرا پیغام

مولانا فضل الرحمن سے التجا ہے کہ اسرائیل کو بھی اہل فلسطین کے حقوق یاد دلانے کی زحمت کریں۔ اپنی سیاسی حلیف نون لیگ سے مل کر بڑے شہروں میں ذبح ہوتے غزہ کے بچوں، بوڑھوں، اور خواتین کے چند ایسے مظاہرے ہی برپا کردیں، جیسا چیف جسٹس بندیال کے خلاف کیا تھا۔

پاکستالی سیاستدان عثمان سعید بسرا

اسرائیلی وزیر دفاع نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں وہ بجلی، خوراک، ادویات نہیں جانے دیں گے، اور غزہ کا محاصرہ کریں گے ۔۔۔۔ کل پاکستان میں یہودیوں کا ایک ترجمان مولوی تو ہمارے فلسطینی بھائیوں سے کہہ رہا تھا کہ انسانی حقوق پامال نہ کریں ۔۔۔۔ خواتین اور بچوں کا خیال رکھیں ۔۔۔۔ کوئی پاکستان میں اس یہودی لابی کے ترجمان کو بتائے بیس لاکھ مسلمانوں پہ خوراک ادویات اور بجلی کی ترسیل بن ہے۔۔۔۔ اور یروشلم کے اس ترجمان کا منہ آج بند کیوں ہے؟؟؟؟؟

پاکستان کے انوسٹمنٹ بینکر اور ماہر تعلیم میر محمد علی خان

عمران خان کو ہٹایا کہ کہیں اسرائیل اور سعودی عرب کے تعلقات میں رکاوٹ نہ بن جائے۔۔۔۔ اور آج سعودی عرب نے ہی اسرائیل سے تعلقات بحالی کے تمام مذاکرات ختم کر دیئے۔

ایک اللہ کی تدبیریں ہیں اور ایک انسانوں کی۔

کالم نگار اور ٹی وی اینکر صابر شاکر

حماس نے اسرائیل پر تین اطراف سے حملے کئے فلسطینی کمانڈوز فضا سے پیراگلائیڈرز کی شکل میں آگے بڑھے اور بیک وقت زمینی اور سمندری راستوں سے بھی حملہ کیا۔ اچانک اور حیران کن حملہ، تمام [اسرائیلی اور مغربی] انٹلیجنس اداروں بڑی ناکامی قرار دیا گیا۔

پاکستانی ٹیچر رائے مختار احمد نے سوال اٹھایا ہے:

وہ کون سا ملک ہے کہ جس کے عوام فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں اور ریاست اسرائیل کے ساتھ کھڑی ہے؟؟

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110