اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

8 اکتوبر 2023

8:15:37 AM
1398936

طوفان الاقصٰی؛

امت مسلمہ کو صہیونی ریاست کے خلاف متحد ہونا چاہئے۔۔۔ علامہ ساجد نقوی

پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ، نے صہیونی ریاست کا مقابلہ کرنے کے لئے امت مسلمہ کے اتحاد کا مطالبہ کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کی شیعہ علماء کونسل کے سربراہ علامہ ساجد نقوی نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام مظلوم فلسطینی عوام کے لئے دعا کرتے ہیں، اللہ ان کا حامی و مددگار ہو۔

انھوں نے اپنے بیان میں، جو سوشل میڈیا پر شائع ہؤا ہے، کہا کہ غاصب صہیونیوں کے حالیہ جارحیتوں میں لا تعداد فلسطینی عوام کی شہادت گہرے افسوس اور صدمے کا باعث ہؤا ہے اور امت مسلمہ کو متحد ہونا چاہئے، اور اپنی صدائے اعتراض دنیا تک پہنچانا چاہئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110