اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

7 اکتوبر 2023

2:35:02 PM
1398646

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی، جشن عید میلاد النبی(ص) کے مہمان خصوصی کے طور پر یوگنڈا کے دورے پر پہنچے تو مائوگی کے کمشنر عمار عبدالقادر نے ان کا باضابطہ استقبال کیا۔ آیت اللہ رمضانی بعدازاں پرجوش عوامی اجتماع میں حاضر ہوئے۔

اہل بیت(ع) بین الاقوامی نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ نے یوگنڈا سے رپورٹ دی ہے کہ حضرت ختمی مرتبت محمد مصطفیٰ (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی ولادت با سعادت کا شاندار جشن ضلع مائوگی (Mayuge District) میں منعقد ہؤا اور مسلمانوں نے ان تقریبات میں پرجوش انداز سے شرکت کی۔

ان تقریبات میں، مقامی رسومات بھی بجا لائی گئی اور لوگوں نے علاقائی ترانوں اور دھنوں کے ساتھ پیغمبر رحمت کے میلاد کا جشن منایا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی ان تقریبات کے مہمان خصوصی تھے اور علاقے کے کمشنر عمار عبدالقادر نے ان کا باضابطہ استقبال کیا اور بعدازاں وہ عوام کے پرجوش اجتماع میں حاضر ہوئے۔ عوام نے بھی مختلف قسم کے ترانوں، دھنوں اور محمد و آل محمد (صلوات اللہ علیہم اجمعین) پر درود و سلام بھیج کر ان کا زبردست استقبال کیا، اور اس موقع پر عقیدت و احترام کے شاندار مناظر دیکھنے میں آئے۔

آیت اللہ رمضانی نے یوگنڈا کے عوام کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، اس ملک میں دینی معارف و تعلیمات کے فروغ کے لئے ہونے والی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا: حضرت رسول اکرم (صلی اللہ علیہ و آلہ) کی سیرت و اخلاق ہمارے لئے چراغ راہ ہے۔ 

ان تقریبا کے موقع پر آیت اللہ رمضانی کی موجودگی میں ـ خواتین کی دینی، سماجی اور معاشی فعالیتوں کی غرض سے قائم ہونے والے مؤسسۃ الزہراء ـ کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل بعدازاں وہابی عناصر کے ہاتھوں دہشت گردی کا نشانہ بننے والے مشہور و معروف شیعہ راہنما شیخ عبدالقادر کے مزار پر حاضری تھی، سورہ فاتحہ کی تلاوت کی اور شہید کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110