اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

21 ستمبر 2023

2:06:29 PM
1394917

اربعین، ظہور کی تمہید؛

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ میں کتاب "دنیا کے چالیس ملکوں میں اربعین" کی تصاویر کی تقریب رونمائی

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی عمارت میں، اسمبلی کے سیکریٹری جنرل اور دوسری علمی، دینی ابلاغیاتی اور ثقافتی شخصیات کی موجودگی میں، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی عمارت میں، کتاب "دنیا کے چالیس ملکوں میں اربعین کی تصاویر" کی تقریب رونمائی منغقد ہوئی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، کتاب "دنیا کے چالیس ملکوں میں اربعین کی تصاویر" کی تقریب رونمائی، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی عمارت کے کانفرنس ہال میں منغقد ہوئی۔ اس موقع پر "اربعین کے چالیس رخ" نامی نما‏ئش کا بھی انعقاد کیا گیا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ رمضانی، عتبات عالیہ کی تعمیر نو اور توسیع کے ادارے کے نائب سربراہ حجت الاسلام والمسلمین حسین احمدی قمی، ایران کے دینی شعراء کے سیکریٹری اور مشہور شاعر جناب محمد علی مجاہدی، قم میں دفتر خارجہ کے ڈائریکٹر جناب حمید مکارم، نسیم ٹی وی چینل جناب محمد رضا خوشرو، ایران میں حرم مقدس حسینی کے نمائندگان اور دوسری علمی، دینی ابلاغیاتی اور ثقافتی شخصیات نے شرکت کی۔

اس نمائشی تقریب کے موقع پر، زیارت اربعین کی کوریج کے حوالے سے، دنیا کی مختلف زبانوں میں، ابنا بین الاقوامی خبر ایجنسی کی کاوشوں کی نمائش منعقد کی گئی جو تقریب کے شرکاء کی توجہ کا مرکز رہی۔

خبرگزاری بین المللی ابنا در اربعین سال جاری علاوه بر استقرار نیرو‌ها در مسیر پیاده روی اربعین و پوشش به لحظه این مراسم، مراسم اربعین را در ده‌ها کشور جهان در قالب عکس و فیلم پوشش داد که گوشه ای از این فعالیت‌های خبرگزاری بین المللی ابنا در کتاب عکس «اربعین در ۴۰ کشور جهان» به نمایش گذاشته شد.

ابنا کی بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی نے اس سال اربعین میں پیدل چلنے والے زائرین کے راستے پر اپنے کارکن متعین کرکے اربعین کی عالمی ریلی کو لمحہ بہ لمحہ کوریج دی اور اس کے علاوہ، دنیا کے درجنوں ممالک میں اربعین کے جلوسوں کو تصاویر اور ویڈیوز کی صورت میں کوریج دی اور ابنا بین الاقوامی خبر رساں ایجنسی کی ان کاوشوں کے ایک گوشے کی تصویر کشی کتاب "دنیا کے چالیس ملکوں میں اربعین" ہوئی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔

110