اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

2 اگست 2023

2:24:28 PM
1384464

کیتھولک پاپائے اعظم "پوپ فرانسس" کی طرف سے اسلامی مفکر کے خط کا جواب

دنیا بھر کے کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹینی اسلامی فاؤنڈیشن میں مذاہب کے نمائندے کے خط کے جواب میں قرآن کریم کو نذر آتش کرنے کے واقعے کو وحشیانہ قرار دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے ارجنٹائن کے اسلامی فاؤنڈیشن (FIAS) میں مذاہب کے نمائندے علامہ عبدالکریم پاز کے خط کا جواب دیتے ہوئے سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن سوزی کے افسوسناک واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اقدام انسانی گفتگو کی راہ میں رکاوٹ ہے۔ انھوں نے اس اقدام کو وحشیانہ قرار دیا۔

گذشتہ ہفتے ارجنٹائن کے اسلامی فاؤنڈیشن میں ادیان و مذاہب کے نمائندے اور دینی مبلغ و مفکر حجت الاسلام والسلمین ڈاکٹر عبدالکریم پاز نے کیتھولک عیسائیوں کے پیشوا کے نام خط لکھ کر قرآن کریم کی بے حرمتی کی مذمت کی تھی اور اس کو ابراہیمی ادیان کے درمیان اتحاد سے متصادم قرار دیا تھا۔

پوپ فرانسس نے اس مسلم شیعہ مفکر کے خط کا جواب دیتے ہوئے لکھا:

برادر عزیز، ڈاکٹر عبدالکریم پاز

آپ کے خط کا بہت شکر گزار ہوں۔

قرآن کو نذر آتش کرنے کا واقعہ یقیینا ایک وحشیانہ (Barbaric) عمل ہے۔ یہ واقعات لوگوں کے درمیان انسانی اور بالغانہ گفتگو کو نقصان پہنچاتا ہے اور اس کی راہ میں رکاوٹ بنتا ہے۔

 

برادرانہ، فرانسس

27 Jul 2023

.......

110