اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : khamenei.ir
ہفتہ

22 جولائی 2023

2:15:17 PM
1381306

سویڈن میں قرآن سوزی پر امام خامنہ ای کا سخت رد عمل؛

مجرم کو اسلامی ممالک کی عدالتوں کی تحویل میں دیا جائے؛ قرآن کی بے حرمتی کے مرتکب شخص کو شدید ترین سزا دینے پر علمائے اسلام کا اتفاق ہے۔۔۔ رہبر انقلاب اسلامی

رہبر انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی امام سید علی خامنہ ای (دام ظلہ العالی) نے ایک پیغام میں سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کو انتہائي تلخ، سازش کارانہ، اور خطرناک قرار دیتے ہوئے زور دیا ہے کہ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدید ترین سزا دیے جانے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے اور سویڈن کی حکومت کو چاہئے کہ اس مجرمانہ فعل کے مرتکب شخص کو اسلامی ممالک کی عدالتوں کی تحویل میں دے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کے مطابق، امام خامنہ ای (دام ظلہ العالی) کے پیغام کا متن حسب ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

سویڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی، ایک تلخ، سازش کارانہ اور خطرناک واقعہ ہے۔ اس جرم کا ارتکاب کرنے والے کو شدید ترین سزا دینے پر تمام علمائے اسلام کا اتفاق ہے اور سویڈن کی حکومت کو بھی جان لینا چاہئے کہ اس نے مجرم کی پشت پناہی کر کے عالم اسلام کے خلاف جنگ کا محاذ کھول دیا ہے اور مسلم اقوام اور ان کی بہت سی حکومتوں کی نفرت اور دشمنی مول لے لی ہے۔

سویڈن کی حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ اس مجرمانہ فعل کے مرتکب شخص کو اسلامی ممالک کی عدالتوں کے سپرد کرے۔

پس پردہ سازش کرنے والوں کو بھی جان لینا چاہئے کہ قرآن مجید کا احترام اور اس کی شوکت روز بروز بڑھتی جائے گی اور اس کے انوار ہدایت زیادہ درخشاں ہوتے جائيں گے، اس سازش اور اس پر عمل کرنے والے اس سے کہیں زیادہ حقیر ہیں کہ وہ روز افزوں روشنی کا راستہ روک سکیں۔

"وَاللَّهُ غَالِبٌ عَلَى أَمْرِهِ؛

اور اللہ تو اپنے ہر کام پر غالب ہے"۔ (یوسف، 21)

سید علی خامنہ ای

22 جولائي 2023

۔۔۔۔۔۔۔۔

110