اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

2 جولائی 2023

5:45:48 PM
1376619

اتحاد امت، واحد حل؛

آیت اللہ رمضانی کا دورہ جامعۂ بنوریہ کراچی؛ جامعہ میں شیعہ کتب کی تدریس کی تجویز

آیت اللہ رمضانی نے جامعۂ بنوریہ کے منتظمین کو  اہل بیت(ع) بین الاقوامی یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان دو اداروں کے درمیان اشتراکات کو فروغ دیا جائے۔

عالمی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، سیکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسبملی، آیت اللہ رمضانی نے پاکستان کے شہر کراچی میں اہل سنت کے عظیم تعلیمی ادارے جامعۂ بنوریہ کا دورہ کرتے ہوئے اس ادارے کے منتظمین اور اساتذہ سے ملاقات اور بات چیت کی ہے۔

آیت اللہ رمضانی نے جامعہ بنوریہ کے منتظمین سے خطاب کیا اور کہا: علم قرائت بہت اہم ہے اور اس سلسلے میں قرآن کے معطیات و مندرجات کی فہم اور قرآن میں سمجھ بوجھ جاصل کرنے کی کوشش کریں۔

انھوں نے قرآن دو زبانوں کی حامل کتاب ہے ایک زبان محاورے اور فہم کی زبان ہے، جو عالمگیر، آفاقی ہے اور کسی خاص وقت سے مختلف نہیں ہے۔ نام نہاد روشن خیال دانشور قرآن کو محدود کرنا چاہتے ہیں، چنانچہ تعلیم القرآن کے ثمرات اور اثرات کو زندگی کے تمام شعبوں میں محسوس اور قابل مشاہدہ ہونا چاہئے۔

انھوں نے کہا: رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) پر سب سے پہلے نازل ہونے والی آیات، آیاتِ جہاد نہیں تھیں، اور فخر رازی کی تفسیر الکبیر میں بیان ہؤا ہے کہ رسول اللہ (صلی اللہ علیہ و آلہ) نے 75 مرتبہ اپنے اصحاب سے فرمایا: میں جہاد پر مامور نہیں ہؤا ہوں، اور میرے پاس اذن جہاد نہیں ہے، بلکہ ابتدائی آیات کریمہ میں معرفت اور کرامت کی طرف توجہ دلائی جاتی تھی۔

انھوں نے جامعۂ بنوریہ کے منتظمین سے مخاطب ہوکر کہا: آپ کی کوشش یہ ہو کہ آپ کے ہاں سے فارغ التحصیل ہونے والے طلبہ نور اور کرامت و معرفت کے حامل ہوں۔

یکریٹری جنرل عالمی اہل بیت(ع) اسبملی نے تحویز دی کہ حوزات علمیہ کی ماضی کی روایت کے مطابق اخلاق کے موضوع پر شیعہ اور سنی کتب کو جامعہ بنوریہ سمیت پاکستانی مدارس میں بھی ایران کے حوزات علمیہ میں بھی پڑھایا جائے۔

انھوں نے کہا: مشہور مستشرق، ایرانیات اور اسلامیات کی ماہر جرمن دانشور این میری شمل (Annemarie Schimmel) نے صحیفۂ سجادیہ کا ترجمہ کیا تو ان کی والدہ ان دعاؤں کو پڑھتی تھی نیز آیت اللہ سید شہاب الدین مرعشی نجفی نے جامعۃ الازہر کے سابق سربراہ سید محمد طنطاوی کے لئے صحیفہ سجادیہ بھجوایا، اور انھوں نے صحیفۂ سجادیہ پر شرح لکھنے کا فیصلہ کیا۔

آیت اللہ رمضانی نے جامعۂ بنوریہ کے منتظمین کو بین الاقوامی اہل بیت(ع) یونیورسٹی کا دورہ کرنے کی دعوت دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دو اداروں کے درمیان اشتراکات کو فروغ دیا جائے۔

آیت اللہ رمضانی کے دورہ جامعۂ بنوریہ کے دوران، جامعہ کے ایک استاد جناب ربانی نے کہا: شیعہ اور سنی طلبہ اور علماء کے درمیان مثبت تعلقات پائے جاتے ہیں۔

انھوں نے کہا: اہل سنت کے کی درسگاہ "جامعۂ بنوریہ" میں 60 ممالک سے تعلق رکھنے والے تقریبا 5000 طلبہ تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110

https://fa.abna24.com/story/1376556