اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

1 جولائی 2023

11:25:22 PM
1376452

قرآن سوزی، موت کے خوف سے خودکشی!

سویڈن نے قرآن سوزی کی اجازت دے کر دنیا میں اسلامو فوبیا اور تشدد کو ہوا دی ہے ۔۔۔ عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کا بیان

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی، غیرثقافتی اقدامات اور الٰہی ادیان کے مقدسات، عقائد اور اقدار کی توہین کی غرض سے آزادی اظہار کے اعلیٰ تصور کو دستاویز بنانے کے غیرشائستہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر سویڈش حکام کو خبردار کرتی ہے کہ انسانی حقوق کی رعایت ـ بشمول دوسروں کے مقدسات و عقائد کے احترام ـ کے حوالے سے اپنی عظیم تر ذمہ داری کو نہ بھولیں، اور اس جیسے غیرثقافتی اور غیر انسانی واقعات کا سد باب کرتے ہوئے غیر انسانی اقدامات اور نسل پرستانہ منافرت کی ترویج کے مقابلے میں اپنی ذمہ داری پر عمل کریں۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق، عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے پست فطرت افراد کے ہاتھوں مسلمانوں کی مقدس کتاب کو نذر آتش کرنے کے شرمناک فعل کی مذمت کرتے ہوئے سویڈن کی ریاست کی جانب سے اس توہین آمیز فعل کا لائسنس جاری کرنے کے گھناؤنے اقدام کی بھی شدید مذمت کی ہے اور دنیا بھر کے حریت پسندوں اور یکتا پرستوں سے اپیل کی ہے کہ وہ مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مقدسات کی توہین اور منافرت پھیلانے کی گھناؤنی پالیسی کا مقابلہ کریں۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حج بیت اللہ کے ایام میں ـ جبکہ دو ارب مسلمانوں کے دل خانۂ وحی، بیت اللہ الحرام کی طرف متوجہ ہیں، اور لاکھوں مسلمانوں کی موجودگی میں حج کا عظیم اجتماع "لبیک اللہم لبیک" کی ندا کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے، درندہ صفت عالمی استکبار نے آزادی اظہار کے اعلیٰ تصور کا پاس رکھنے کے بہانے، انتہائی گھٹیا اور توہین آمیز اقدام کرتے ہوئے دین مبین اسلام کی مقدس آسمانی کتاب "قرآن کریم" کا ایک نسخہ نذر آتش کیا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے بیان کا مکمل متن درج ذیل ہے:

بِسْمِ اللهِ الرَّحْمنِ الرَّحِیم

"يُرِيدُونَ لِيُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ وَاللَّهُ مُتِمُّ نُورِهِ وَلَوْ كَرِهَ الْكَافِرُونَ؛ (قرآن کریم، سورہ صف، آیت 8)

وہ اللہ کے نور کو اپنے منہ (کی پھونکوں) سے بھجانا چاہتے ہیں، اور اللہ اپنے نور کو کمال تک تک پہنچانے والا ہے، چاہے کفار ناپسند ہی کیوں نہ کریں"۔

پست فطرت اور رذیل انسانوں نے مسلمانوں کی آسمانی کتاب کو جلا کر، ایک بار پھر دنیا بھر کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو محروح کر دیا اور ان کا یہ اقدام مسلمانوں کے غیظ و غضب اور نفرت کا باعث بنا۔ بدقسمتی سے یہ نامعقول اور انسانی فطرت سے متصادم اور انسانی حقوق کی پامالی پر مبنی اقدام کئی بار انسان حقوق کے احترام کی رعایت کے دعویدار ملک سویڈن میں دہرایا گیا۔

اسی اثناء میں خدائے منّان کے نورانی کلام کی مسلسل بڑھتی ہوئی تابندگی، ـ جو ہمیشہ اور ہر زمانے اور مقام پر، لوگوں کو زندگی اور بنی نوع بشر کو سعادت کے صحیح راستے پر گامزن کرنے کے لئے مفید اور عملی پیغامات اور تعلیمات کی حامل ہے ـ پوری دنیا میں روحانیت، اخلاق اور توحید کے مشتاق انسانوں کو حق و حقیقت کی طرف راغب کر رہی ہے۔ جرائم پیشہ عالمی استکبار اور سازشی بین الاقوامی صہیونیت، اس مسلّمہ حقیقت کو برداشت نہیں کر سکتے، اور وہ اسی وجہ سے حق کے راستے اور اللہ کے دیئے ہوئے وعدے کی تکمیل میں روڑے اٹکانے کے لئے کوشاں ہیں۔

حجِّ ابراہیمی کے ان مبارک ایام میں ـ جبکہ دو ارب مسلمانوں کے دل خانۂ وحی، بیت اللہ الحرام کی طرف متوجہ ہیں، اور لاکھوں مسلمانوں کی موجودگی میں حج کا عظیم اجتماع "لبیک اللہم لبیک" کی ندا کے ساتھ منعقد ہو رہا ہے، ـ درندہ صفت عالمی استکبار اور فتنہ پرور اور مکار بین الاقوامی صہیونیت، اور ان کے پیروکار شیطانی گروہوں نے آزادی اظہار کے اعلی تصور کا پاس رکھنے کے بہانے، انتہائی گھٹیا اور توہین آمیز اقدام کرتے ہوئے دین مبین اسلام کی مقدس آسمانی کتاب "قرآن کریم" کا ایک نسخہ نذر آتش کیا۔

سویڈن کی حکومت کا نامعقول اور شرارت آمیز فیصلہ اور اجتماع کے انعقاد اور اس نفرت انگیز عمل کا لائسنس کا اجراء ان کے مستکبرانہ خصلت سے جنم لیتا ہے، جو بجائے خود، آزادی اظہار کی آڑ میں ایک انتہائی نفرت انگیز اور قابل مذمت اقدام ہے۔

 عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی اس توہین آمیز اقدام کا لائسنس جاری کرنے کے اس شرمناک اقدام پر سویڈش ریاست کی شدید مذمت کرتی ہے اور دنیا کے تمام حریت پسندوں اور یکتا پرستوں سے اپیل کرتی ہے کہ وہ مسلمانوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر مقدسات کی توہین اور منافرت پھیلانے کی گھناؤنی پالیسی کا مقابلہ کریں؛ اور اسلامو فوبیا (اسلام ہراسی)، دنیا میں بدامنی پھیلانے، انتہاپسندی کو تقویت پہنچانے اور عالمی سطح پر تشدد کو ہوا دینے کے مقصد سے عمل میں لائے جانے والے اس گھناؤنے اقدام کی مذمہ کریں، اس طرح کے اعمال کی تکرار کا مقابلہ کریں، اور آزادی بیان جیسی قدر سے ناجائز فائدہ اٹھانے جیسے شرمناک اقدام سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیں، اور اس وقت تک آرام سے نہ بیٹھیں جب تک کہ جائز مطالبہ پورا نہیں ہوتا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ غیر ثقافتی اقدامات اور الہی ادیان کے مقدسات و عقائد اور اقدار کی توہین کی غرض سے آزادی اظہار کے اعلیٰ تصور کو دستاویز بنانے کے غیرشائستہ عمل کی مذمت کرتے ہوئے ایک بار پھر ـ سویڈن کے حکام کو خبردار کرتی ہے کہ انسانی حقوق کی رعایت ـ بشمول دوسروں کے مقدسات و عقائد کے احترام کے حوالے سے اپنی عظیم تر ذمہ داریوں کو نہ بھولیں، اور اس طرح کے غیر ثقافتی اور غیر انسانی واقعات کا سد باب کرتے ہوئے غیر انسانی اقدامات اور نسل پرستانہ منافرت کی ترویج کے مقابلے میں اپنے فرائض پر عمل کریں۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی تمام بین الاقوامی اداروں اور تنظیموں سے مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنے مشن اور فرائض منصبی کی رو سے، انسانی معاشروں کے درمیان پرامن بقائے باہمی کے پلیٹ فارموں کی تقویت اور استحکام پیدا کرنے کا پورا پورا اہتمام کریں اور ایسے کسی بھی اقدام اور فیصلے سے گریز کریں جو لوگوں کے عقائد کو بگاڑنے کا باعث ہو، اور لوگوں کے درمیان کشیدگی، اختلاف، نفرت اور انسانی معاشروں میں انحراف اور کج روی کی ترویج کا سبب بنے، تاکہ ان پر اپنے مشن کی خلاف ورزی کا الزام نہ لگے۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی ـ بطور خاص مغربی ممالک میں ـ اپنے اراکین، متعلقین، عقیدتمندوں اور قرآن کریم پر ایمان رکھنے والے تمام مسلمانوں، نیز دنیا بھر کے حق پرستوں اور آزادی پسندوں سے اپیل کرتی ہے کہ:

- صبر و تحمل کے ساتھ پرسکون رہنے کی کوشش کریں، تشدد آمیز اقدامات سے پرہیز کریں اور قرآن کریم کی اعلیٰ تعلیمات و احکام پر عمل کرتے ہوئے، بہترین روش کے ساتھ اس آسمانی کتاب کے فرامین و ارشادات کو عملی جامہ پہنانے اور زندگی میں اس سے اثرپذیری کا مظاہرہ کریں۔

- مختلف طریقوں سے، بیانات جاری کرنے، متعدد کانفرنسوں اور میٹنگوں کے انعقاد، عہدیداروں، دانشوروں، اور مفکرین سے ملاقات اور گفتگو کرنے جیسے اقدامات بجا لا کر متعلقہ معاشروں میں آگہی کو فروغ دیں، پرامن بقائے باہمی کے تحفظ اور دوسروں کے عقائد کے احترام، دوسروں کے مقدسات اور دینی اقدار کے خلاف ممکنہ حرکتوں کے انسداد اور انسانی معاشروں میں روحانیت، اخلاقیات اور انسانیت کے فروغ کی ضرورت کے حوالے سے انہیں اان کی بھاری ذمہ داریوں کی یاددہانی کرائیں۔

والسلام علی من اتبع الہُدیٰ

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی

جون 2023ع‍

.................

110