اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

10 مئی 2023

5:49:14 AM
1364313

امریکی اقدامات، انسانیت کو عالمی جنگ کی طرف لے جا رہے ہیں: مہاتیر محمد

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے خبردار کیا کہ امریکہ، روس کے خلاف اپنے اقدامات سے انسانیت کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ملائیشیا کے سابق وزیراعظم مہاتیر محمد نے کہا ہے کہ امریکہ دو دشمن بلاکوں کے وجود میں آنے میں مدد کرکے انسانیت کو عالمی جنگ کی طرف دھکیل رہا ہے۔

تاس خبر رساں ایجنسی کے مطابق 97 سالہ مہاتیر محمد نے چین کے اخبار "گلوبل ٹائمز" سے انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ دوسرے ممالک کو روس کے خلاف کارروائی کرنے پر مجبور کرنے کی کوشش کرے گا اور روس کو ایسے دوست ممالک تلاش کرنا ہوں گے جو اس کی حمایت کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ مشرقی اور مغربی بلاکوں کے درمیان تصادم ہو گا اور یہ شدت اختیار کر کے عالمی جنگ میں بدل جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغرب کی طرف سے اکسایا گیا یوکرین کا تنازعہ پوری دنیا کو متاثر کر چکا ہے۔

مہاتیر محمد نے مزید کہا کہ پیچیدہ صورتحال کے باعث دنیا بھر میں بنیادی اشیا کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے جس سے اناج کی حمل و نقل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

ملائیشیا کے سابق وزیراعظم نے نیٹو میں یوکرین کی رکنیت کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے یوکرین کی نیٹو میں شمولیت کی دعوت کو اشتعال انگیز عمل قرار دیا۔ انہوں نے وضاحت کی کہ درحقیقت اگر یوکرین نیٹو میں شامل نہیں ہوتا ہے تو میں سمجھتا ہوں کہ روس کم خطرہ محسوس کرے گا اور کوئی تصادم نہیں ہوگا لیکن جیسے ہی یہ عمل شروع ہوگا، روس احتیاطی تدابیر کرے گا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242