فاران: 8 شوال یوم انہدام جنت البقیع کے موقع پر کراچی کے علاقے انچولی میں دستہ امام حسن (ع) کی جانب سے ایک احتجاجی جلوس نکالا گیا۔ اس جلوس میں بچے، بزرگ، خواتین سمیت ہزاروں کی تعداد میں عزادار شامل تھے۔ جلوس عزا میں نوحہ خوانی ساجد جعفری اور علی صفدر رضوی نے کی۔ جلوس کے دوران اہلسنت عالم معاذ نظامی نے خطاب کیا اور کہا کہ جس بی بی فاطمہ زہرا (س) کے لئے رسول اللہ (ص) اپنی عبا بچھا دیا کرتے تھے انکے مزار کو ہی شہید کردیا گیا۔ جلوس کے دوران مولانا اسد علی شاکری نے خطاب کیا۔ بعد ازاں جلوس شاہراہ پاکستان سے ہوتا ہوا مسجد و امام بارگاہ خیرالعمل پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242