اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

6 اپریل 2023

12:55:26 PM
1356471

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی نے مقدسات کے دفاع کے لیے دنیا میں زیادہ سے زیادہ بیداری کی اپیل کی

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کا اجلاس منعقد ہوا۔

اہل البیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے نامہ نگار کے مطابق، اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کا اجلاس بغداد میں منعقد ہوا جس میں مختلف ممالک سے کونسل کے اراکین نے شرکت کی۔ یہ اجلاس حجت الاسلام سید عمار حکیم جو اسمبلی کی سپریم کونسل کے اراکین میں سے ایک ہیں کی میزبانی میں منعقد ہوا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کے سکریٹری جنرل آیت اللہ رضا رمضانی نے اسمبلی کی تازہ ترین کامیابیوں اور تبدیلی کے اقدامات کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا: اہل بیت (ع) عالمی اسمبلی دنیا کے مختلف علاقوں میں مختلف شعبوں میں شیعوں کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے سربراہ آیت اللہ اختری نے بھی کہا: اسمبلی کی سپریم کونسل کے اجلاسوں میں عالم اسلام کے مختلف مسائل اور مشکلات پر توجہ دی جاتی ہے۔

یہ اجلاس ایک بیان جاری کرتے ہوئے ختم ہوا۔

اہل بیت(ع) عالمی اسمبلی کی سپریم کونسل کے اراکین نے اپنے بیان میں عالم اسلام اور اہل بیت (ع) کے پیروکاروں میں دینی مقدسات کے دفاع کے لیے اپنے اندر زیادہ سے زیادہ بیداری پیدا کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242