اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

20 مارچ 2023

12:28:30 PM
1353131

شورائے عالی کا اجلاس؛

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی نے مقدسات کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ سے بیداری کی اپیل

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کا اجلاس بغداد میں منعقد ہؤا اور شرکاء نے اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لئے مسلم امہ اور پیروان اہل بیت(ع) سے بیداری اور ہوشیاری کی اپیل کی۔

غالمی اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی - ابنا - کی رپورٹ کے مطابق عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کا اجلاس بغداد میں حجت الاسلام و المسلمین سید عمار حکیم کی میزبانی مین، بغداد میں منعقد ہؤا۔ اس اجلاس مین شورائے عالی کے اراکین شریک تھے۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ ڈاکٹر رضا رمضانی نے اس اجلاس میں اسمبلی کی حصول یابیوں اور ارتقائی اقدامات کے حوالے سے تفصیلی رپورٹ پیش کی اور کہا: عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی دنیا کے مختلف علاقوں میں شیعیان اہل بیت(ع) کے حقوق کی حمایت کرتی ہے۔

شورائے عالی کے سربراہ آیت اللہ اختری نے بھی اپنے خطاب میں، کہا: اسمبلی کی شورائے عالی کے اجلاسوں میں عالم اسلام کے مختلف مسائل و مشکلات کو توجہ دی جاتی ہے۔

شورائے عالی کا اجلاس ایک بیان جاری کرکے اختتام پذیر ہؤا۔

عالمی اہل بیت(ع) اسمبلی کی شورائے عالی کے اراکین نے اپنے اختتامی بیان میں اسلامی مقدسات کے تحفظ کے لئے امت مسلمہ اور پیروان اہل بیت(ع) سے زیادہ سے زیادہ بیداری اور ہوشیاری کی اپیل کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔

110