11 مارچ 2023 - 15:18
مزار شریف میں خوفناک دھماکہ، 32 افراد جاں بحق و زخمی

افغانستان آج پھر خوفناک دھماکے سے اس وقت لرز اٹھا جب مزار شریف میں صحافیوں کی قدردانی کی تقریب ہو رہی تھی۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغان خبر رساں ایجنسی آوا کا کہنا ہے کہ آج صبح افغانستان کے صوبہ بلخ کے مرکزی شہر مزار شریف میں خوفناک دھماکہ ہوا جس میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 4 افراد جاں بحق اور 28 زخمی ہوئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کوئی صحافی نہیں البتہ زخمیوں میں صحافی بھی شامل ہیں۔

عینی شاہدوں کا کہنا ہے کہ دھماکہ افغان خبر رساں ایجنسی آوا کے دفتر میں اس وقت ہوا جب صحافیوں کی قدردانی کی غرض سے منعقدہ ایک تقریب جاری تھی۔ تقریب کے وقت 25 صحافی وہاں موجود تھے۔

دھماکے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے آج کے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم اس سے پہلے اس قسم کے دھماکوں اور خودکش حملوں کی ذمہ داری دہشتگرد گروہ داعش قبول کرتی رہی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242