اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جموں و کشمیر انجمن شرعی شیعیان نے شہید آغا سید مہدی الموسوی الصفوی کو ان کی برسی پر شاندار خراج عقیدت نذر کرتے ہوئے شہید موصوف کے خدمت خلق اور مظلوم پروری کے مشن کو جاری و ساری رکھنے کا عزم دہرایا شہید کی برسی کی مناسبت سے مرکزی امام باڑہ بڈگام میں شاندار مجلس ترحیم منعقد ہوئی جس میں لوگوں کی خاصی تعداد نے شرکت کی شہید کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی ااور فاتحہ خوانی کی گئی کئی مرکزی ذاکرین نے مرثیہ خوانی بھی کی اس موقعہ پر انجمن شرعی شیعیان کے صدر حجت الاسلام والمسلمین آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے شہید آغا سید مہدی کی سیاسی سماجی اور فلاحی خدمات کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ عوامی احساسات کی بے باک ترجمانی اور مظلوموں کی داد رسی کے معاملے میں شہید موصوف نے ایک قابل فخر مثال قائم کی جو ہمارے لئے درس آموز ہے اور آج بھی عوام ان کے جذبہ ایثار و ہمدردی کے واقعات دہرا رہے ہیں آغا صاحب نے کہا کہ شہید آغا سید مہدی نے اپنی مختصر سیاسی زندگی کے دوران ہمارے لئے انمٹ نقوش چھوڑ ے ہیں موصوف کی خدمات کو تادیر یاد کیا جائے گا اس موقعہ پر آغا صاحب نے پلوامہ میں ایک کشمیری پنڈت کی بے دردانہ ہلاکت کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ایسے انسانیت سوز سانحے کشمیر اور کشمیریت پر بد نما داغ ہے انہوں نے کہا کہ لا تعلق انسانوں کی ہلاکت سے کسی کے بھی مقاصد پورے نہیں ہوں گے آغا صاحب مرحوم کے قریبی لواحقین بالخصوص پسماندگان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔