اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

15 فروری 2023

5:57:34 PM
1346630

کیا امریکہ نے اپنے یورپی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا؟

ایک سویڈش تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ امریکہ نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے سے اپنے یورپی اتحادیوں کے خلاف اعلان جنگ کر دیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سویڈن میں ٹرانس نیشنل فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر ریسرچ کے تھنک ٹینک کے ڈائریکٹر نے نورڈ اسٹریم پائپ لائن کے دھماکے میں واشنگٹن کی کارروائی کو امریکہ کے یورپی اتحادیوں کے خلاف اقتصادی جنگ کا اعلان قرار دیا ہے۔

ایک سویڈن کے ایک تجزیہ نگار کا کہنا ہے کہ یہ حقیقت ہے کہ امریکی بحریہ نے گزشتہ سال نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو اڑا دیا اور جیسا کہ امریکی تفتیشی صحافی سیمور ہرش نے انکشاف کیا ہے کہ یہ یورپ میں اپنے اتحادیوں کے خلاف امریکہ کی "معاشی جنگ" کے مترادف ہے۔

سویڈن کے ایک تھنک ٹینک ٹرانس نیشنل فاؤنڈیشن فار پیس اینڈ فیوچر ریسرچ کے ڈائریکٹر جان اوبرگ نے چین کی شین ہوا نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ نورڈ اسٹریم کو طبیعی پر امریکہ اور نیٹو میں اس کے اتحادیوں نے اڑا دیا تھا۔

پلٹزر انعام یافتہ تحقیقاتی صحافی سیمور ہرش نے حال ہی میں ایک رپورٹ شائع کی تھی کہ امریکی بحریہ کے غوطہ خوروں نے 2022 کے موسم گرما میں نیٹو کی بال ٹاپس مشق کے دوران نورڈ اسٹریم پائپ لائن کو تباہ کرنے کے لیے دھماکہ خیز مواد کا استعمال کیا تھا اور تین ماہ بعد گزشتہ جون میں انہوں نے ناروے کے تعاون سے اسے ریموٹ سے اڑا دیا تھا۔

جان اوبرگ نے مزید کہا کہ سیمور ہرش کے محتاط تجزیہ سے پتہ چلتا ہے کہ اس تباہی کی منصوبہ بندی اور اس پر عمل کیسے کیا گیا تھا، لیکن نتیجہ حیران کن نہیں تھا کہ امریکہ نے ناروے کی بڑی اہم مدد سے اپنے دوست اور اتحادی جرمنی اور دیگر یورپی ممالک کے خلاف یہ جرم کیا۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242