اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

27 جنوری 2023

3:21:31 PM
1341443

یورپ کو اپنے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا: ماسکو

روس کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ یورپ کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ نہ ماسکو ان کی مدد کر سکتا ہے نہ ہی ان کی راہ میں رکاوٹ بنے گا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے کہا کہ یورپی یونین اور نیٹو کے ہمہ گیر تعاون کے مفاہمت نامے پر دستخط ہونے کے بعد یورپ کی خارجہ پالیسی کو سمجھنا بہت مشکل ہوگیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یورپی ممالک کو اپنے مستقبل کے بارے میں فیصلہ کرنا ہوگا۔ ہم ان کی مدد نہیں کرسکتے نہ ہی مداخلت کرنا چاہیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں نیٹو کے سیکریٹری جنرل ینس اسٹولٹنبرگ، یورپی کونسل کے سربراہ چارلز میشل اور یورپی کمیشن کی سربراہ اورسولا فان ڈر لین نے تعاون اور ہماہنگی کے ایک مشترکہ مفاہمت نامے پر دستخط کیا تھا۔

مشترکہ بیان میں بھی اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ یہ مفاہمت نامہ یورو اٹلانٹک علاقے کی سلامتی اور استحکام کے لئے ایک سنگ میل ثابت ہوگا، دو طرفہ تعلقات کے اہمیت کی نشاندہی ہوگی اور قریبی تعاون کا راستہ ہموار ہوگا۔ 

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242