اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

8 جنوری 2023

5:00:16 PM
1336965

7عشرے گزرنے کے باوجود کشمیری عوام مسلسل بھارتی ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں، علامہ سید ساجد علی نقوی

قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں مستقل امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے کہا ہے کہ کشمیر تقسیم برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا خطے میں مستقل امن کا خواب شرمندۂ تعبیر نہیں ہوگا متفقہ قراردادوں کے باوجود اقوام متحدہ مسلسل خاموشی اور بے حسی کا مرتکب ہورہاہے یو این او بے بس نظر آتا ہے کہ وہ اپنی ہی قراردادوں پر عملدرآمد نہیں کراسکتامقبوضہ علاقے کبھی اٹوٹ انگ نہیں ہوتے بھارت ہٹ دھرمی چھوڑے اور مظلوم عوام کواستصواب رائے کا حق دے 7عشرے گزرنے کے باوجود کشمیری عوام مسلسل بھارتی ظلم، جبر اور ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنتے چلے آرہے ہیں مگر افسوس اقوام متحدہ آج تک اپنی ہی متفقہ قرارداد پر عملدرآمد کرانے میں کامیاب نہیں ہوسکا اقوام متحدہ اتنا کمزور ہوچکا کہ اپنی ہی متفقہ قراردادوں پر عملدرآمد کرانے کی رولنگ نہیں دے سکتا گزشتہ سالوں سے ایک مرتبہ پھر جہاں سینکڑوں کشمیری نام نہا د سرچ آپریشنز کے نام پر شہید کئے جارہے ہیں جارہے ہیں وہیں پیلٹ گنزکے استعمال سے جوانوں کے ساتھ بزرگ شہریوں، خواتین اور بچوں تک کو نشانہ بنایاگیا اور بینائی سے محروم کردیاگیا لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگی جبکہ گزشتہ سال سفا کیت کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے غاصب بھارت نے کشمیر کی خصوصی حیثیت تک ختم کرکے مودی سرکار اوچھے ہتھکنڈوں سے آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی نہ صرف سازش کررہی ہے بلکہ اس حوالے سے خاموشی سے اقدامات بھی اٹھائے جارہے ہیں اور کشمیر کے باسیوں کو ہر لحاظ سے ان کی اپنی سرزمین سے بے دخل کرنے کی سازش کررہی ہے پاکستان نے ہمیشہ مسئلہ کشمیر کو مزید موثر انداز میں اٹھانے کیلئے جنرل اسمبلی، سلامتی کونسل کے ساتھ دیگر فورمز پر بھرپور انداز میں اٹھا کر بھارتی نام نہاد جمہوریت کو بے نقاب کیا اب ضرورت اس امر کی ہے کہ مسئلہ کشمیر کے قابل عمل حل کیلئے آگے بڑھا جائے اور تمام سٹیک ہولڈرز، عوامی طبقات کو اعتماد میں لیتے ہوئے بین الاقوامی قوانین کی روشنی میں قابل عمل حل مرتب کیا جائے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242