اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

10 دسمبر 2022

3:04:01 PM
1330003

جرمن سفیر کو ایرانی وزارت خارجہ میں طلب کرلیا گیا

ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت اور ایران میں بدامنی و عدم استحکام نیز بلوائیوں کی حمایت میں جرمن حکام کے بیانات کے بعد تہران میں جرمن سفیر ہینس اودو موتسل کو وزارت خارجہ طلب کرلیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔  ایران کے اندرونی مسائل میں مداخلت پسندانہ بیانات اور بدامنی و عدم استحکام نیز بلوائیوں کی حمایت میں جرمن حکام کے بیانات کے بعد تہران میں جرمن سفیر ہینس اودو موتسل کو وزارت خارجہ طلب کر کے سخت احتجاج کیا گیا.

وزارت خارجہ میں جرمن سفیر سے کہا گیا کہ جرمنی کی جانب سے ایران کے خلاف فریب کارانہ موقف ایسی حالت میں اختیار کیا گیا ہے کہ حالیہ اندرون ملک مسائل کے سلسلے میں سیکورٹی کا مسئلہ ایران کی ریڈ لائن ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ میں جرمن سفیر سے صراحت کے ساتھ کہا گیا ہے کہ جرمن حکام کا رویہ اور دوہرا معیار نہات قابل افسوس ہے۔ وزارت خارجہ میں جرمن سفیر سے کہا گیا کہ عراق کی صدام حکومت کی مسلط کردہ جنگ میں اسے ایرانی عوام کے خلاف کیمیائی ہتھیاروں کے استعمال سے متعلق جرمنی کی جانب سے صدام کو فراہم کئے جانے جانے والے کیمیائی ہتھیاروں کو ایرانی عوام نے فراموش نہیں کیا ہے جبکہ ان ہتھیاروں کے استعمال کے نتیجے میں ہزاروں ایرانی شہید و متاثر ہوئے جن میں عورتیں اور بچے تک شامل رہے ہیں۔

ایرانی وزارت خارجہ میں جرمن سفیر سے کہا گیا کہ ایرانی عوام کے خلاف امریکہ کے غیر قانونی و ظالمانہ اقدامات کی جرمنی کی جانب سے حمایت بھی ایسا عمل نہیں ہے جو ایرانی قوم کی نظروں سے چھپا ہوا ہو بنابریں جرمنی، ایران سے انسانی حقوق کے مسئلے میں بھی کوئی بات نہیں کر سکتا۔

اس موقع پر جرمن سفیر نے بھی کہا کہ وہ ایران کے احتجاج سے اپنے ملک کے اعلی حکام کو باخبر کریں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242