اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
ہفتہ

3 دسمبر 2022

6:30:43 PM
1328341

کیا برطانوی شہری جانوروں کی غذائیں کھانے پر مجبور ہو گئے ہیں؟

برطانیہ کے ایک اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ افراط زر نے برطانوی شہریوں کو جانوروں کی خوراک اور غذائیں کھانے پر مجبور کر دیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ کی رپورٹ کے مطابق اس ملک میں زندگی کے لئے ضروری خرچوں میں اضافے کے بعد غریب اور کمزور لوگ پالتو جانوروں کی خوراک کا رخ کر رہے ہیں۔

انگریزی اخبار "انڈیپنڈنٹ" نے رپورٹ دی ہے کہ زندگی گزارنے کے اخراجات میں اضافے کی وجہ سے برطانوی عوام کے غریب اور کمزور طبقے پالتو جانوروں کی خوراک کھانے کی طرف مائل ہو رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ جیسے جیسے بل بڑھتے ہیں اور خاندانوں کو گرمی اور خوراک کے درمیان ایک مشکل انتخاب کا سامنا کرنا پڑا ہے، اس کی وجہ سے کچھ نے ناخوشگوار اقدامات کا سہارا لیا ہے۔

انڈیپنڈنٹ نے ایک مقامی اہلکار کے حوالے سے کہا ہے کہ لوگ پالتو جانوروں کا کھانا کھا رہے ہیں اور زندگی کے بڑھتے ہوئے اخراجات کے بحران کی وجہ سے موم بتیوں سے کھانا گرم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

برطانیہ میں افراط زر 41 برسوں میں اپنی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے، کھانے اور غیر الکوحل مشروبات کی قیمتوں میں اکتوبر تک 16.4 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242