اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

28 نومبر 2022

3:08:26 PM
1326959

سیدۃ النساء العالمین ع کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے

سیدۃ النساء العالمین ع کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سیدۃ النساء العالمین ع کا عظیم کردار خواتین کے لیے مشعل راہ ہے۔ اپنی نسلوں کی پاکیزہ تربیت کے لیے اس ہستی کے گفتار و عمل سے استفادہ کرنا ہو گا جن کی عصمت و صداقت کا ذکر اللہ تعالیٰ نے اپنی لاریب کتاب میں کیا ہے۔ان خیالات کا اظہار علامہ شبیر الحسن طاہری نے مجلس وحدت مسلمین پاکستان سندھ کے صوبائی رہنما اور سماجی کارکن برادر ناصر حسینی کی والدہ کی پہلی برسی کے اجتماع سے خطاب میں کیا انہوں نے کہ عالم اسلام اس وقت یہود و نصارٰی کے نشانے پر ہے۔سوشل میڈیا اور دیگر ذرائع ہمارے نوجوانوں کو فکری طور پر یرغمال بنانے کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔۔ثقافتی یلغار اور دجالی فتنوں کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیں اسوہ اہلبیت اطہار علیہم السلام کو اپنانا ہو گا۔انہوں نے کہا کہ پاکباز معاشرے کی تشکیل کے لیے پاکیزہ تربیت اولین شرط ہے۔ معاشروں کی تشکیل خاندانوں کی مرہون منت ہے اور خاندانوں کی تربیت میں خواتین کے کردار کو مرکزیت حاصل ہے۔استکباری طاقتوں کے سامنے جرات مندانہ اور مدلل انداز میں حق گوئی کا حوصلہ صرف انہیں حاصل ہوتا ہے جو اپنے موقف میں سچے اوراٹل ہوں۔حضرت فاطمہ الزہرا سلام اللہ علیہا کی ذات مقدسہ خواتین کے لیے وہ رول ماڈل ہے جن سے خواتین زندگی کے تمام پہلوؤں میں رہنمائی حاصل کر سکتے ہیں۔ تعزیتی اجتماع میں مختلف مکاتب فکر ، مذہبی ، سیاسی سماجی ، صحافی ، ماتمی انجمنوں سے تعلق رکھنے والے شخصیات نے شرکت کی

جن میں نیشنل پریس کلب سندھ یونین یونین آف جرنلسٹ کے جنرل سیکرٹری محمد شہزاد بٹ ، ورلڈ ریکارڈ ہولڈر سفیر آمن اورنگزیب سلطان، مذہبی اسکالر علامہ شاہ فیروز الدین رحمانی معروف نعت خواں شاہ حسین رحمانی میجر قمر عباس رضوی دانش بخاری ،عزادار حسین کاظمی ،نوید حسین رضوی،احسن عباس رضوی ،احمر علی زیدی ،عظیم جاوا ،محمدمہدی، محمد ضامن بواترب اسکاؤٹس ، محمد علی جلالوی ، نوازش علی زیدی ،مولانا عباس شاکری ، مولانا ثقلین عباس زکزکی ، مولانا محمد علی نگری ، مولانا شبیر الحسن طاہری پاکستان پیپلز پارٹی غلام عباس نے شرکت کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242