اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
اتوار

27 نومبر 2022

5:29:30 PM
1326743

امریکہ نے جدید اور خطرناک ترین کورونا وائرس تیار کرلیا ، روس کا انکشاف

روس نے انکشاف کیا ہے کہ امریکہ نے جدید ترین کورونا وائرس تیار کرلیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ المصدر نامی ویب سائٹ نے روسی وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ نیا کورونا وائرس امریکی یونیورسٹی بوسٹن کی تحقیقاتی لیب میں تیار کیا گیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق روسی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ اس وائرس کے اینیمل ٹرائل کے دوران اسی فی صد اموات ریکارڈ کی گئیں ۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکی لیبارٹری میں تیار کیا جانے والا نیا کرونا وائرس لیب ٹرائل کے دوران غیر معمولی اعصابی خلفشار کے ساتھ ساتھ پھیپڑوں کو شدید نقصان پہنچانے کا سبب بنا ہے۔

روسی وزارت دفاع کے بیان میں انکشاف کیا گیا ہے کہ نئے امریکی کورونا وائرس کے اینٹی باڈی اور اینٹی جن ٹیسٹ کے دوران پتہ چلا ہے کہ مارکیٹ میں دستیاب کوئی بھی ویکسین اس کا مقابلہ نہیں کرسکتی۔

روسی وزارت دفاع کا کہنا ہےکہ ہائی میکروبیل رسک کے باوجود یہ کام حکومت امریکہ کے بجٹ سے تمام تر ماحولیاتی قوانین کو بالائے طاق رکھتے ہوئے انجام دیا گیا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242