اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعرات

24 نومبر 2022

1:07:11 PM
1325874

سید احسن عباس رضوی دوبارہ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے صدر منتخب

سید احسن عباس رضوی دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے صدر منتخب ہوگئے۔ملک بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ سید احسن عباس رضوی دوبارہ بھاری اکثریت کے ساتھ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملیر کراچی کے صدر منتخب ہوگئے۔ملک بھر سے مختلف سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیموں اور شخصیات کی جانب سے مبارک باد اور نیک خواہشات کا اظہار۔ نومنتخب ضلعی صدر کی جانب سے اظہار تشکر۔ضلع ملیر کا راہیان کربلا کنونشن و انٹراپارٹی الیکشن برائے ضلعی صدر سال 2022-25 مسجد حسنین جعفرطیار سوسائٹی ملیر میں صوبائی صدر علامہ سید باقرعباس زیدی کی زیر صدارت منعقد ہوا تھا،مولانا گلزار حسین شاہدی، احسن عباس رضوی اور شعیب رضا کے نام صدارتی انتخاب کیلئے پیش کیئے گئے، اجلاس میں اراکین ضلعی شوریٰ نیکثرت رائے سے سید احسن عباس رضوی کو آئندہ تین سال کیلئے دوبارہ ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر کا صدر منتخب کرلیا۔ صوبائی صدر علامہ باقرعباس زیدی نے نومنتخب ضلعی صدر سے ان کے عہدے کا حلف لیا.نومنتخب ضلعی صدر ایم ڈبلیوایم ملیر سید احسن عباس رضوی نے تقریب حلف برداری کے بعد خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایک بار پھر اعتماد کے اظہار پر ضلعی شوریٰ کے اراکین کا مشکور ہوں، ایم ڈبلیوایم ایک دینی و الہیٰ جماعت ہے جس کا دستور راہ نمااور راہ کشاۂے، ہر کارکن خودسازی پر خصوصی توجہ دے، عبادات اور مناجات سمیت اجتماعی فعالیت میں خدائی رنگ کو ملحوظ خاطر رکھے۔ امید ہے کہ تمام عہدیداران اور کارکنان پہلے سے زیادہ انتھک محنت اور جستجو کے ساتھ تنظیمی ڈھانچے کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپورکردارادا کریں گے.اجلاس میں صوبائی رہنما علامہ مختار امامی، ناصرالحسینی، علی احمر زیدی،حیدر زیدی، ڈویژنل صدر علامہ صادق جعفری، ڈویژنل نائب صدر علامہ نشان حیدر ساجدی، زین رضا رضوی، عباس جعفری، صدر مجلس علمائے شیعہ پاکستان ضلع ملیر مولانا سید اعجازعلی شاہ کاظمی، اراکین ضلعی شوریٰ و علمائے کرام سمیت اراکین امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، جنرل سیکریٹری شیعہ علمائکونسل ضلع ملیر کامران زیدی، اراکین غازی عباسؑ ٹرسٹ مرتضیٰ محمد عابدی، معراج رضوی، ظفر احسن، اختیار امام، ثمر عباس اور چیئرمین تنظیم المومنین ٹرسٹ اردو نگر ملیر بابر عباس رضوی سمیت دیگر معززین شریک تھے۔بعد ازاں تحریک انصاف، امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، شیعہ علمائکونسل، جعفریہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن، مرکزی تنظیم عزاداری، غازی عباسؑ ٹرسٹ، حیدرکرارٹرسٹ اورنگی ٹاو?ن، آل اورنگی مساجد وامام بارگاہ فیڈریشن، پیام ولایت فاو?نڈیشن، ماتمی انجمنوں سمیت مختلف سیاسی، سماجی ومذہبی تنظیمات اور شخصیات نے سید احسن عباس رضوی کو دوسری مرتبہ صدر ایم ڈبلیوایم ضلع ملیر منتخب ہونے پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242