اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
جمعہ

18 نومبر 2022

8:57:44 AM
1324144

عراقی کردستان میں دھماکہ، دسیوں ہلاک و زخمی

عراقی کردستان کے سلیمانیہ شہر میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس میں اب تک کم از کم پانچ کے مرنے اور بیس کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ عراقی ذرائع کے مطابق یہ واقعہ گیس سے ہوئے دھماکے کے سبب پیش آیا جس کی وجہ سے ایک پوری رہائشی عمارت مکمل طور پر تباہ ہو گئی جبکہ آس پاس کی عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا۔

عراقی کردستان کے انسداد دہشتگردی کے ایک مرکز کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ دھماکہ عمارت کے ہیٹنگ سسٹم میں لگے گیس کے ایک ٹینک کے پھٹنے سے ہوا ہے۔ زخمی ہونے والے بیس افراد کو ہسپتال منقتل کیا گیا ہے اور امدادی سرگرمیاں جاری ہیں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲