اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
منگل

15 نومبر 2022

6:09:40 PM
1323454

کیا امریکہ اندر سے ٹوٹ رہا ہے!

امریکہ کیلی فورنیا میں 48 ہزار اساتید اور کارکن سٹرکوں پر آ گئے

امریکی ریاست کیلی فورنیا کی یونیورسٹیوں کے 48 ہزار سے زائد اساتید اور کارکنوں نے حکومت کے خلاف مظاہرے کئے ہیں، وہ کام کے غلط طریقۂ کار اور کم تنخواہوں کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کیلی فورنیا کی یونیورسٹیوں کے پروفیسروں اور عملے نے بڑھتی مہنگائی کے خلاف ہڑتال کی جس نے بہت سے امریکیوں کو مشکلات میں ڈال دیا ہے۔

کیلی فورنیا کی یونیورسٹیوں کے محققین، پروفیسرز، تدریسی معاونین اور دیگر ملازمین نے امریکی تاریخ میں یونیورسٹی ملازمین کی سب سے بڑی ہڑتال شروع کی جس سے کیلیفورنیا کی یونیورسٹیوں میں تدریسی سرگرمیاں معطل ہونے کا اندیشہ پیدا ہو گیا ہے۔

یہ ہڑتال ایک ایسے وقت میں ہو رہی ہے جب امریکہ میں مزدوروں کی بے چینی بڑھ رہی ہے کیونکہ اس ملک میں مزدور بھی کام کاج کی ابتر صورتحال کے خلاف احتجاج کر رہے ہیں جس نے کورونا کے بعد بہت سے لوگوں کو سخت معیشتی دباؤ میں ڈال دیا ہے۔

وہ تنخواہ میں اضافے، معذور ملازمین کے لئے مزید سہولیات کی فراہمی اور بچوں کے ہمراہ طلاب کے لئے مزید امداد کا مطالبہ کر رہے ہیں جب کہ کیلی فورنیا ٹیچرز ایسوسی ایشن سمیت دیگر مزدور تنظیموں نے اس ہڑتال کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲