اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
بدھ

14 ستمبر 2022

7:32:06 PM
1305713

اربعین حسینی کانفرنس کی رپورٹ:

امام حسین(ع) یونیورسٹی کربلا اور اربعین فاؤنڈیشن کے ذریعے امام حسین(ع) بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد+ تصاویر

امام حسین (ع) یونیورسٹی کربلا اور اربعین فاؤنڈیشن نے امام حسین(ع) کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امام حسین (ع) یونیورسٹی کربلا اور اربعین فاؤنڈیشن نے امام حسین(ع) کے حوالے سے ایک بین الاقوامی سیمینار کا انعقاد کیا۔

اس سیمینار میں اہل البیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال کے سربراہ محمد مستحسن نے سیمینار میں موجود افراد سے خطاب کرتے ہوئے کہا: اربعین حسینی ایک ایسی حقیقت ہے جو ہمارے 12ویں امام اور اسلامی جمہوری نظام کی بالادستی کے بغیر ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا: اسلامی جمہوری نظام ایک حقیقت ہے جو ایران کی سر زمین پر موجود ہے،کبھی ہم اس نظام کو نافذ کر سکتے ہیں اور کبھی نہیں۔لیکن اہم چیز، اسلامی نظام کی بقاء ہے۔

انہوں نے مزید کہا: اسلامی نظام تمام دشمنوں کے سامنے کھڑا ہے، یہ چھوٹا سا پودا ایک مضبوط درخت بن گیا ہے اور یہ ایک مثالی نمونہ ہے۔ "اسلامی جمہوریہ ایک آئیڈیل ہے" اس کا یہ مطلب نہیں کہ تمام اسلامی ممالک میں سیاسی ڈھانچہ اسلامی جمہوری نظام جیسا ہونا چاہیے، نہیں، سیاسی ڈھانچہ بدل سکتا ہے۔ دوسری جگہوں پر یہ ممکن ہے کہ سیاسی ڈھانچے مختلف ہوں۔

اصل چیز اصول ہے، اصل چیز امام حسین(ع) کا نظریہ ہے، اصل چیز اتحاد کا راستہ ہے۔ وہ بنیادی اصول جو امام خمینی نے پیش کیے، اسلامی جمہوری نظام کا طریقہ، جسے امام خمینی نے اختیار کیا۔

جناب محمد مستحسن نے اربعین مارچ کے بارے میں کہا: آج لاکھوں لوگ مختلف ممالک سے کربلا کی طرف رواں دواں ہیں ان میں سے بعض نے نجف سے کربلا تک پیدل چل کر جا رہے ہیں۔جیسا کہ ہم سب جانتے ہیں کہ کربلا حسین علیہ السلام کی سرزمین ہے، کربلا ابومہدی مہندیس، سردار قاسم سلیمانی اور ہزاروں شہداء کی سرزمین ہےانہوں نے کہا کہ رہبر معظم آیت اللہ خامنہ ای اور آیت اللہ سید سیستانی کی قیادت میں امام خمینی کی جدوجہد سچی ثابت ہوئی ہے۔

ہمارا فرض ہے کہ ہم اپنے مراجع کی قیادت میں امام حسین علیہ السلام کے راستے پر چلیں

"الحسین یجمعنا، حسینیوں کی کوئی سرحد نہیں، حسینی ایک امت اور ایک پرچم ہیں۔ ہم ایرانی ہیں نہ عراقی اور نہ ہی کہیں اور ہم حسینی ہیں۔

اس خواب کو پورا کرنے کے لیے ہمیں مل کر جدوجہد کرنا ہوگی۔

ہمارا سوگن "لبیک یا حسین" ہے۔

کانفرنس کے اختتام پر یونیورسٹی کے سربراہ نے اہل بیت(ع) ایسوسی ایشن پرتگال کے سربراہ محمد مستحسن کو یونیورسٹی کا اعزازی سرٹیفکیٹ پیش کیا۔

کانفرنس کے مہمان خصوصی ہیں۔

1۔ سید ضیاء الصفی

2۔ ڈاکٹر حامد احمدی

3۔ڈاکٹر منیر الدائمی