اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا
پیر

12 ستمبر 2022

4:14:35 PM
1305284

رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف کا اعلان کردیا

رہبر انقلاب اسلامی نے ملک کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف کا اعلان کردیا ہے

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ رہبر انقلاب اسلامی کے دفتر کے مطابق اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتویں ترقیاتی منصوبے کے اہداف، مجریہ، مقننہ اور عدلیہ کے سربراہوں کو لازمی اقدامات کی انجام دہی کی غرض سے بھیج دیئے گئے ہیں۔ آئین کی شق ایک سو دس کے تحت تدوین کئے گئے اہداف میں انصاف کی بنیاد پر اقتصادی ترقی کو فوقیت دی گئی ہے۔

رہبر انقلاب اسلامی کی جانب سے جاری کی جانے والی کلّی پالیسی سات عنوانات کے تحت چھبیس ابواب پر مشتمل ہے جن میں معیشت، بنیادی ڈھانچہ ، ثقافت و سماج، سائنس وٹکنالوجی، تعلیم، خارجہ پالیسی، دفاع اور ادارہ جاتی، قانونی اور عدالتی عنوانات کے تحت ملک کی مجوعی پالیسیوں کا احاطہ کیا گیا ہے۔

اس درمیان صدر ابراہیم رئیسی نے متعلقہ اداروں کو حکم جاری کر دیا ہے کہ وہ رہبر انقلاب اسلامی معین کردہ جامع پالیسی کے تحت منصوبہ بندی کا آغاز کر دیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

242