اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعرات

30 ستمبر 2021

6:25:05 PM
1184739

یہ سفر عشق ہے، سفر شعور ہے ابتداء اربعین اور انتہا ظہور ہے: ناصر عباس کراچی

ناصر عباس نے اربعین مارچ میں شمولیت کی وجہ بھی امام حسین علیہ السلام سے عشق و محبت بتاتے ہوئے کہ یہ حسین ابن علی سے میری محبت ہے جو مجھے یہاں کھینچ کر لائی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ پاکستان کے شہر کراچی سے تعلق رکھنے والے زائر اربعین نے نجف سے کربلا کے راستے میں ابنا کے نامہ گار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ سفر، سفر عشق و شعور ہے جس کی ابتداء اربعین اور انتہا ظہور ہے۔
ناصر عباس نے اربعین مارچ میں شمولیت کی وجہ بھی امام حسین علیہ السلام سے عشق و محبت بتاتے ہوئے کہ یہ حسین ابن علی سے میری محبت ہے جو مجھے یہاں کھینچ کر لائی ہے۔
انہوں نے اربعین ملین مارچ کے حوالے سے اپنے حساسات و جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں یہاں پر آ کر خود پر فکر محسوس کر رہا ہوں، میں زائرین کے اس سیلاب میں خود کو پہنچا کر فخر محسوس کر رہا ہوں۔ اور اس راستے سے ہدایت حاصل کرنے کے لیے آیا ہوں، اور انشاء اللہ ہدایت لے کر جاؤں گا۔
انہوں نے امام حسین (ع) کے قیام کا مقصد دین اسلام کی حیات جاویدانی بتاتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام نے قیام کر کے اپنے نانا کے دین کو قیامت بچا لیا اگر مولا قیام نہ کرتے تو دین اسلام ختم ہو چکا ہوتا۔
انہوں نے اربعین سے حاصل ہونے والے درس کے بارے میں کہا: کہ یہ سفر، سفر عشق و شعور ہے اور اس سفر میں سب برابر ہیں بلاتفریق مذہب و ملت حسین علیہ السلام سے عشق و محبت رکھنے والے اس سفر میں شامل ہیں، اس لیے امام حسین (ع) کسی ایک فرقے سے محدود نہیں ہیں وہ سب کے مولا ہیں سب کے امام ہیں۔ لہذا اربعین سے ہمیں عشق و محبت اور اتحاد و بھائی چارہ کا درس ملتا ہے۔
انہوں نے عصر حاضر میں مسلمانوں کی ذمہ داری بیان کرتے ہوئے کہا: حضرت محمد (ص) اور ان کے نواسے امام حسین سے عشق و محبت مسلمانوں کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے پاکستان سے اربعین ملین مارچ میں آنے والے لوگوں کی تعداد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ تقریبا پانچ سو، چھے سو لوگ پاکستان سے اربعین پیدل مارچ میں شریک ہوئے ہیں، اور ویزے کی بھی کوئی مشکل نہیں ہوئی، حکومت پاکستان نے اس راہ میں کوئی رکاوٹ کھڑی نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
242