اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : اسلام ٹائمز
منگل

29 جون 2021

1:26:07 PM
1155173

آسٹریلیا کو ڈیلٹا وائرس نے اپنی لپیٹ میں لے لیا

آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ آسٹریلیا میں کورونا کی بھارتی قسم نے پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ آسٹریلوی وزیراعظم کی کورونا کی نئی لہر سے نمٹے کی حکمت عملی مرتب کرنے کے لیے قومی سربراہوں کے ساتھ ہنگامی اجلاس۔ برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق سڈنی میں کورونا کے انتہائی تیزی سے پھیلنے والے ڈیلٹا ویئریئنٹ (کورونا کی بھارتی قسم) نے اپنے پنجے گاڑ دیے ہیں اور اب تک اس کے 128 کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں۔ سڈنی کے علاوہ کوئنزلینڈ اور مغربی آسٹریلیا میں بھی ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز ریکارڈ ہورہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آسٹریلوی حکام اسے نازک صورتحال قرار دیتے ہوئے لاک ڈاؤن اور سرحدیں بند کرکے کیسز کی تعداد کو کم رکھنے کی کوشش کر رہے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق اس ہنگامی میٹنگ میں قرنطینہ کے نئے قواعد اور ویکسین نیشن کو ہر کسی کے لیے لازم قرار دینے جیسے اہم اقدامات پر بھی غور کیا گیا۔ اتنے مہینوں میں یہ پہلی بار ہے جب ملک کے مختلف حصوں سے ایک وقت میں کورونا کے اتنے کیسز سامنے آئے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲