اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : سحر ٹی وی
منگل

16 فروری 2021

2:08:08 PM
1116145

انڈونیشیا میں تودے گرنے سے کئی افراد جانبحق

انڈونیشیا کی مقامی میڈیا کا کہنا ہے کہ تودے گرنے سے دس افراد جاں بحق اور متعدد لاپتا ہوگئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جاوا میں شدید بارشوں کے سبب تودے گرنے کے واقعات میں متعدد افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

انڈونیشیا کے جزیرے جاوا میں ہونے والی شدید اور موسلا دھار بارش کے باعث تودے گرنے کی وجہ سے کم از کم 10 افراد جاں بحق اور متعدد افراد لاپتہ ہو گئے۔

خبر رساں اداروں کے مطابق لاپتا افراد میں 4 بچے بھی شامل ہیں اور امدادی ٹیمیں مختلف مقامات پر انہیں تلاش کررہی ہیں۔

اس المناک واقعے سے ایک روز قبل ہی دوسرے علاقے میں مٹی کے تودے گرنے سے 21 افراد گھروں میں ملبے تلے دب کر جاں بحق ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ 17 ہزار جزائر پر مشتمل انڈونیشیا میں ہر سال شدید بارش کی وجہ سے سیکڑوں افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲