اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

15 فروری 2021

12:18:57 PM
1115686

انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ "ڈاکٹر جلال الدین رحمت" انتقال کر گئے

قومی اسمبلی برائے انڈونیشیا کے رکن اور انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ "ڈاکٹر جلال الدین رحمت" کورونا بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ قومی اسمبلی برائے انڈونیشیا کے رکن اور انجمن اہل بیت(ع) انڈونیشیا کے سربراہ "ڈاکٹر جلال الدین رحمت" کورونا بیماری کے باعث انتقال کر گئے ہیں۔
ڈاکٹر جلال الدین رحمت انڈونیشیا میں شیعت کی بنیاد رکھنے والے اور ایک معتدل اور محبوب شخصیت کے مالک تھے۔
انجمن اہل بیت(ع) جس کے وہ سربراہ تھے انڈونیشیا کے اکثر صوبوں میں اس کے شعبے ہیں اور ایک فعال اور ایکٹو تنظیم ہے جو مذہب اہل بیت(ع) کی ترویج میں اہم کردار کر رہی ہے۔
جلال الدین رحمت انجمن اہل بیت(ع) کے سربراہ ہونے کے علاوہ، انڈونیشیا کی قومی اسمبلی کے رکن، مدرسہ شہید مطہری کے بانی، مجمع اخوت شیعہ و سنی کے بانی اور مجمع جہانی تقریب مذاہب کے رکن تھے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲