اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ارنا
اتوار

22 نومبر 2020

4:51:54 PM
1088424

انڈونیشیا ایران میں تیل کی ریفائنری تعمیر کرنے کے منصوبہ پر لے رہا ہے جائزہ

انڈونیشیا میں روزانہ 300 سے 350 ہزار بیرل کی گنجائش والی چار ریفائنریوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس وقت اس ملک میں روزانہ 800 سے 900 ہزار بیرل خام تیل کی درآمد ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ انڈونیشیا کی وزارت تیل اور کان کنی وسائل کے منیجیر ڈائریکٹر "ویراتماجا پوجا" نے کہا کہ ایران نے انڈونیشیا کے جاوا میں روزانہ ایک لاکھ بیرل سے زیادہ کی گنجائش والی ریفائنری بنانے کی تجویز پیش کی ہے۔
مجوزہ منصوبے کی مالیت کا تخمینہ 8.4 ارب ڈالر ہے۔
اسلامی جمہوریہ ایران پابندیاں ختم ہونے کے بعد خام تیل کی برآمد میں اضافہ کرنے اور ریفائنری کو تیل فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ ایران کی وزارت تیل کے ترجمان نے کہا کہ اس وقت ملک اس منصوبے کی فزیبلٹی کا مطالعہ کر رہا ہے۔
انڈونیشیا میں روزانہ 300 سے 350 ہزار بیرل کی گنجائش والی چار ریفائنریوں کی تعمیر کی جا رہی ہے۔ اس وقت اس ملک میں روزانہ 800 سے 900 ہزار بیرل خام تیل کی درآمد ہوتی ہے۔
ایرانی عہدیداروں نے کہا کہ یہ ملک ایک دن میں 200 ہزار بیرل خام تیل انڈونیشیا کو فراہم کرسکتا ہے۔
انڈونیشیا کی وزیر توانائی سوڈیرمان نے اس بات پر زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران سے طویل مدتی تیل کی فراہمی کے معاہدوں میں دلچسپی رکھتے ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲