31 مئی 2020 - 09:48
امریکی پولیس کا وحشی پن

امریکا میں سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کی دہشت گردی اور تشدد کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ امریکا میں ساہ فام جوان کے بہیمانہ قتل کے خلاف مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے اور اس وقت سوشل میڈیا سیاہ فاموں کے خلاف پولیس کے تشدد کے متعدد ویڈیوز وائرل ہو رہے ہیں۔ ان ویڈیوز میں دکھایا گیا ہے کہ کس طرح پولیس سیاہ فاموں کے خلاف سوتیلا برتاؤ کر رہے ہیں۔