اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ چین میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس سے کسی متاثرہ شخص کی موت نہیں ہوئی اور اس طرح یہ جنوری کے مہینے سے لے کر اب تک پہلی بارہے جب وہاں اس بیماری سے کسی کی بھی موت نہیں ہوئی ہے۔
چین کی وزارت صحت کا کہنا تھا کہ پیر کو کورونا سے متاثر 32 نئے کیسز سامنے آئے تھے جس میں تمام بیرونی تھے۔ ابھی تک چین میں کل 983 بیرونی کیسز کی شناخت ہوئی ہے جس میں 698 بیمار ہیں اور 21 کی حالت نازک ہے جبکہ 285 لوگ ٹھیک ہوئے ہیں۔
وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسٹیٹ ہیلتھ کمیٹی نے 31 صوبوں اور علاقوں سے کل 81740 کیسز کی تصدیق کی ہے کہ جس میں سے 3331 لوگوں کی موت ہوئی ہے۔
342