اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
ہفتہ

14 مارچ 2020

1:09:15 PM
1017324

چین کورونا پر قابو پانے میں کامیاب، کل صرف 7 افراد ہلاک ہوئے

چین کے قومی کمیشن برائے صحت نے اعلان کیا ہے کہ کورونا میں مبتلا افراد کی تعداد میں تیز رفتاری سے کمی کا سلسلہ جاری ہے ۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ کے مطابق چین کے قومی کمیشن برائے صحت نےآج جمعہ کے روز اعلان کیا کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران چین میں کورونا وائرس سے صرف سات افراد کی موت ہوئی ہےاورکورونا وائرس کے صرف آٹھ نئے کیس سامنے آئے ہیں ۔

چین میں اب تک کورونا میں 80 ہزار 813 افراد مبتلا ہوئے کہ جن میں سے 3 ہزار 176 افراد ہلاک ہوئے۔

چین کے ہوبئی صوبہ کی ے مرکز ووہان سے شروع ہونے والے جان لیوا کورونا وائرس کی زد میں دنیا کے 130ممالک آگئے ہیں اور اس سے مرنے والوں کی تعداد 4400 ہوچکی ہے جبکہ ایک لاکھ بیس ہزار سے زائد لوگ اس وائرس کے سبب زندگی اور موت کی لڑائی لڑ رہے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ چـین کے صوبہ ہوبی کو ہی کورونا وائرس شروع ہونے کا مرکز سمجھا جاتا ہے۔