اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
ہفتہ

29 فروری 2020

6:40:41 PM
1013986

پاکستان؛ جامعۃالنجف میں تجلیل وتکریم شہدائے مقاومت کے لئے اجلاس کا انعقاد

استاد جامعہ حجۃ الاسلام شیخ غلام حسن جعفری نے ان عظیم سپہ سالاروں کی مظلومانہ شہادت پر رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای، مرجع تشیع جہاں حضرت آیت اللہ العٖظمیٰ سید علی حسینی سیستانی دیگر مراجع عظام،ملت ایران وعراق کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جامعۃالنجف سکردو میں تجلیل وتکریم شہدائے مقاومت کے عنوان سے تعزیتی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں علمائے کرام اور طلاب نےسرزمین عراق وشام سے عالمی دہشت گرد تنظیم داعش کا خاتمہ کرنے اور دفاع مقدسات کی خاطر اپنے لہو کا نذرانہ پیش کرنے والے  سربازان ِ اسلام شہیدسردار حاج قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کوخراج عقیدت پیش کیا۔ اجلاس سے خطاب میں ابوالکمال نے امریکہ کی ریاستی دہشت گردی کی شدید مذمت کی اور اس واقعہ کے مختلف پہلوؤں اور شہید سردار قاسم سلیمانی کی زندگی پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر جناب مولانا زہیر کربلائی نے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہید قاسم سلیمانی نے راہ اسقامت پر رہتے ہوئے رہبر عظیم الشان سے وفا کی اور کربلا، نجف اور دمشق میں مقدس مقامات کا دفاع کیا۔ صدرامامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان بلتستان ڈویژن برادر وقارنے ترانہ شہادت پیش کیا۔
استاد جامعہ حجۃ الاسلام شیخ غلام حسن جعفری نے ان عظیم سپہ سالاروں کی مظلومانہ شہادت پر رہبر مسلمین جہاں حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی خامنہ ای، مرجع تشیع جہاں حضرت آیت اللہ العٖظمیٰ سید علی حسینی سیستانی  دیگر مراجع عظام،ملت ایران وعراق کی خدمت میں تعزیت وتسلیت پیش کیا۔
اجلاس میں شہدائے اسلام کے لئے فاتحہ خوانی کی گئی نیزعالم اسلام کی سربلندی مملکت خدادادپاکستان کی سلامتی کے لئے خصوصی دعاکی گئی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲