اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
جمعہ

14 فروری 2020

2:19:01 PM
1010193

اس بارے میں شائع ہوئے ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک ایسے شخص کا احترام کرنا ہے جس نے اقوام کی آزادی اور خودمختاری کے لیے جانثاری اور فداکاری کی اور لاکھوں آزاد مرد و زن کو متاثر کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اٹلی کے دو بڑے شہر روم اور میلان کی سڑکوں پر شہید قاسم سلیمانی کی تصویریں نظر آرہی ہیں۔

یہ اقدام ایک ’یورپی محاذ برائے شام‘ کے نام سے اٹلی کے ایک گروپ نے شروع کیا۔
اس بارے میں شائع ہوئے ایک بیانیہ میں کہا گیا ہے کہ اس اقدام کا مقصد ایک ایسے شخص کا احترام کرنا ہے جس نے اقوام کی آزادی اور خودمختاری کے لیے جانثاری اور فداکاری کی اور لاکھوں آزاد مرد و زن کو متاثر کیا۔
 اطالوی کارکنوں نے شہید سردار سلیمانی کو عالمی ظلم و بربریت کے خلاف جنگ میں ایک مستحکم یقین رکھنے والے انتھک سپاہی کے طور پر پہچنوایا، اور ان کے قتل کو امریکی دہشت گرد فوج کے بہیمانہ ، ظالمانہ اور مجرمانہ اقدام کا نتیجہ قرار دیا ہے۔ ان کی شہادت کے چالیسویں کی مناسبت سے روم اور دیگر اطالوی شہروں کی گلیوں میں شہید قاسم سلیمانی کے پوسٹر لگائے گئے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲