اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
بدھ

12 فروری 2020

10:19:40 AM
1009753

تہران میں شہید قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی المہندس کے چہلم کے موقع پر اردو کمیونٹی کی جانب سے ایک مجلس عزا کا انعقاد کیا گیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے دارالحکومت تہران میں اسلام کے سپہ سالار شہید قاسم سلیمانی، شہید ابو مہدی المہندس اور ان کے ساتھیوں کا چہلم منایا گیا۔

پاکستان سے آئے معروف عالم دین علامہ حسن ظفرنقوی نے شہداء کی مجلس چہلم سے خطاب کرتے ہوئے شہید جنرل قاسم سلیمانی اور شہید ابو مہدی کے کارناموں پر روشنی ڈالی اور انکی شہادت کو عالم اسلام کے لئے بڑے اور اہم نتائج کا حامل قرار دیا اور کہا کہ امریکہ کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے ایک سلیمانی کو راستے سے ہٹایا جبکہ ہمارا ہر بچہ سلیمانی ہے اور شہید سلیمانی کے راستے پر گامزن ہے۔

اس موقع پر ہندوستان اور پاکستان سے تعلق رکھنے والے افراد نے شاہ خراسان امام بارگاہ میں استقامتی محاذ کے ان دو عظیم کمانڈروں کی جانفشانیوں کی قدردانی کرتے ہوئے عالم اسلام کے لئے انکی بے مثال خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔



/129