اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
اتوار

9 فروری 2020

3:56:07 PM
1008975

پاکستانی زائرین نے شہید قاسم سلیمانی کی قبر پر عزاداری کر کے ان کے تئیں اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ دنیا کے مختلف ممالک سے ایران آنے والے زائرین جہاں دیگر مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں وہاں کوشش کرتے ہیں کہ کرمان کے گلزار شہدا میں شہید قاسم سلیمانی کی قبر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی کریں اور اس مجاہد اسلام کے ساتھ اپنی عقیدت کا اظہار کریں۔
حالیہ ایام میں پاکستان سے آئے ہوئے زائرین کے قافلے نے بھی شہید قاسم سلیمانی کی قبر پر حاضر ہو کر فاتحہ خوانی اور عزاداری کر کے شہید کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس درمیان ایک دلہا دلہن کا ایک جوڑا بھی نظر آیا جنہوں نے اپنی زندگی کا آغاز شہید کی قبر پر حاضری سے کیا اور یہ ارادہ کیا کہ وہ اپنی ازدواجی زندگی کو شہید کے مقاصد کے لیے صرف کریں گے۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲