اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Tasnim News
منگل

4 فروری 2020

9:23:58 AM
1007791

وزیر اعظم عمران خان کی مہاتیر محمد سےملاقات، دوطرفہ تعلقات پرتبادلہ خیال

وزیراعظم عمران خان نے ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد سے ملاقات میں دوطرفہ اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشین ہم منصب مہاتیر محمد کے درمیان ملاقات ہوئی ہے، مہاتیر محمد نے عمران خان کی آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا کے وزیر اعظم مہاتیر محمد کے دفتر پہنچے، مہاتیر محمد نے عمران خان کی آمد پر پُرتپاک استقبال کیا، دونوں رہنماؤں کے درمیان اس اہم ملاقات میں کئی شعبوں میں تعاون پر غور کیا گیا۔

پتراجایا میں مہاتیر محمد کے دفتر پہنچنے پر وزیر اعظم عمران خان نے اپنے تاثرات بھی قلم بند کیے.

قبل ازیں، وزیر اعظم عمران خان اور ملائیشیا کے وزیر دفاع محمد صابو کی ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں پاکستان اور ملائیشیا کے وفود بھی موجود تھے، جس میں دفاعی تعاون بڑھانے سمیت باہمی دل چسپی کے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔



/129