اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : ابنا خصوصی
پیر

27 جنوری 2020

9:27:21 PM
1006033

یورپ کے سابق پارلیمنٹ ممبر نے قاسم سلیمانی کے قتل کو جنگی جرم قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ سامراج صرف ایران کو نشانہ نہیں بلکہ مزاحمت کو مکمل طور پر ختم کرنے کی کوشش میں ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ جیویر کوسو (Javier COUSO) کہ ایک ماہ قبل یورپی پارلیمنٹ میں جن کی رکنیت ختم ہوئی نے کہا: سامراج سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو شہید کر کے پورے خطے میں مزاحمت کو ختم کرنا چاہتا ہے۔ ان کی شہادت سے نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے کی مزاحمت کو دھچکا لگا ہے۔
یورپی یونین کی خارجہ تعلقات کمیٹی کے سابق نائب سربراہ نے لبنانی چینل "المیادین" سے گفتگو کرتے ہوئے زور دیا کہ سلیمانی کا قتل "کھلا جنگی جرم" ہے۔
کوسو نے مزید کہا کہ جو کچھ عراق میں ہوا، ایک سرکاری فوجی کمانڈر پر کھلا دھشتگردانہ حملہ تھا اسے عراق میں غدارانہ طور پر قتل کیا گیا۔ امریکی جانتے تھے کہ وہ سرخ لکیروں کو عبور کرکے عراق میں ایسی کارروائی کرسکتے ہیں؛ انہوں نے ایک ایسے شخص کو قتل کیا جو دہشت گردی کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرتا تھا۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سلیمانی دہشت گردی سے دوچار اقوام کے نزدیک ایک محبوب شخصیت تھے، اور وہ پہلے وہ شخص تھے جنہوں نے شام میں دہشت گردی کے ابتدائی اوقات سے ہی اس ملک کی حمایت کے لیے قدم بڑھایا۔
یورپی پارلیمنٹ کے ممبر نے کہا: "ہم ایک عظیم جنگ کے دہانے پر تھے اور ہمیں حقیقت میں ایران کو مبارک باد دینا چاہیے کہ اس نے اپنے غم و غصے پر قابو رکھا اور صبر سے کام لیا۔ انہوں نے مزید کہا: ایران نے عملی طور پر امریکی غاصبوں کو دنیا کے اس خطے سے بے دخل کرنے کی ایک طویل المیعاد پالیسی برقرار رکھی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲