اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی

ماخذ : Sahar TV
اتوار

19 جنوری 2020

9:10:20 AM
1003578

اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ نے مغربی ایشیاء کی صورتحال کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس کی ذمہ داری امریکہ پر عائد ہوتی ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے ہندوستان کے ٹی وی چینل ٹایمز ناو timesnow  کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ علاقے کی خطرناک صورتحال کی وجہ در اصل امریکہ کا متکبرانہ اور گستاخانہ رویہ ہے اس لئے کہ امریکہ، تمام امور اور حالات کو  مغربی ایشیاء کے علاقے کے عوام کی نگاہ سے دیکھنے کے بجائے اپنی سوچ و فکر کے مطابق دیکھتا ہے۔

ایران کے وزیر خارجہ نے علاقے کے عوام کی جانب سے سپاہ قدس کے کمانڈر شہید قاسم سلیمانی کی بڑے پیمانے پر حمایت کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو اب یہ بات سمجھ لینی چاہئیے کہ قاسم سلیمانی کی شہادت کے بعد دنیا کے مختلف ممالک اور علاقوں میں ان کی یاد میں تعزیتی پروگرام منعقد ہوئے۔

 محمد جواد ظریف کا کہنا تھا کہ سپاہ قدس کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کی شہادت سے صرف دہشتگرد گروہ داعش، امریکی صدر ٹرمپ اور امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپئو خوش ہوئے۔


/129